Biden Warning to Israel: اسرائیل اورایران کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ دونوں ملک آمنے سامنے ہیں۔ ایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کی بات کہی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کو حملے کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ اس درمیان جی-7 ممالک نے دونوں ممالک کے آپسی کشیگی کو کم کرنے کے لئے ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی۔
اس میٹنگ میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، لیکن اگراسرائیل ایران کے نیوکلیئر سائٹ پرحملہ کرتا ہے تو امریکہ اس میں اس کا ساتھ نہیں دے گا۔ جی-7 ممالک کی ایمرجنسی میٹنگ میں جو بائیڈن نے کہا کہ اگراسرائیل ایران کے نیوکلیئر سائٹ پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس میں اس کا ساتھ نہیں دے گا۔
دشمن کے خلاف برابرکی کارروائی
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جوبائیڈن نے کہا کہ وہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کے جواب میں اس کے ایٹمی سائٹس پرکسی بھی اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل سے اپنے دشمن کے خلاف برابرکی کارروائی کرنے کو کہا۔ جانکاری رہے کہ جوبائیڈن نے یہ بات ایران کے ذریعہ اسرائیل پرسینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد کہی۔
ایران پرمزید پابندیاں: بائیڈن
وہیں، اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے قسم کھائی کہ ایران اس حملے کی قیمت ادا کرے گا۔ جوبائیڈن نے کہا کہ وہ اسرائیلیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سبھی جی-7 ممالک اس بات پرمتفق ہیں کہ انہیں جواب دینے کا اختیارہے، لیکن انہیں برابرجوابی کارروائی کرنی چاہئے۔ جوبائیڈن نے یہ بھی کہا کہ ایران پرمزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔ اس س متعلق وہ جلد ہی نیتن یاہوسے ملاقات کریں گے۔
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…