Hormuz Strait tension: اسلام آباد میں امن مذاکرات ناکام ہونے کے بعد بین الاقوامی حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اسی درمیان پاکستان کے دو تیل ٹینکر’شالمار‘ اور’خیرپورر‘ سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے، جو بحیرہ عرب سے آبنائے ہرمزمیں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن انہیں واپس جانے پرمجبورکردیا گیا۔ اس کے پیچھے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ جانکاری کے مطابق، پاکستان کے دوآئل ٹینکر’شالمار‘ اور’خیرپورر‘ سے خلیج فارس کی طرف جا رہے تھے۔ دونوں جہاز آئی آرجی سی کے نئے ’محفوظ روٹ‘ سے گزرنا چاہتے تھے، لیکن اچانک انہیں واپس لوٹنا پڑا۔ اس حادثہ نے سمندری تجارت اورتوانائی کی فراہمی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اسلام آباد مذاکرات کے بعد کشیدگی میں اضافہ
اسلام آباد میں امریکہ اورایران کے درمیان کئی گھنٹوں تک بات چیت ہوئی، لیکن کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکل سکا۔ اس کے بعد مذاکرات بغیرکسی معاہدے کے ختم ہوگئی۔ مذاکرات ختم ہونے کے بعد ایرانی وفد پاکستان سے روانہ ہوگیا۔ اس سے پہلے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی اسلام آباد سے لوٹ چکے تھے۔
ایرانی وفد میں 71 اراکین شامل
ایرانی وفد میں کل 71 افراد شامل تھے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس میں پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقرقالیباف اوروزیر خارجہ عباس عراقچی جیسے سینئرحکام شامل تھے۔ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پوراً وفد پاکستانسے واپس اپنے ملک لوٹ گیا۔ گھانا میں واقع ایرانی سفارت خانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرامریکہ اورایران مذاکرات پرشدید ردعمل جاری کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ اپنے نائب صدرکواسلام آباد لے کرآیا، 21 گھنٹے مذاکرات ہوئی، لیکن ایران نے ایسے مطالبات ماننے سے انکارکردیا جوجنگ سے بھی حاصل نہیں ہوسکتے۔ بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات ختم ہوگئے ہیں، آبنائے ہرمزبھی بند ہے اورامریکہ خالی ہاتھ لوٹ رہا ہے۔
‘اسٹاپ واچ بمقابلہ کیلنڈر’ بیان سے تنازعہ میں اضافہ
ایرانی سفارت خانہ نے ایک صارف (یوزر) کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ وقت کا دباؤ ڈال رہا ہے اوراسٹاپ واچ لایا ہے، جبکہ ایران طویل المدتی حکمت عملی کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔ ایران نے کہا کہ اس کا مقصد جلد بازی کے بجائے صبرکے ذریعہ حل تلاش کرنا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقی نے کہا کہ ایران امریکہ کے ماضی کے وعدوں کونہیں بھولا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ان تجربات کویاد رکھے گا اورمستقبل کے مذاکرات میں احتیاط برتے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کوبھی ایک میٹنگ سے نتائج کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔
ایران کا طویل بیان اورحکمت عملی
ایرانی ترجمان نے سوشل میڈیا پرکہا کہ سفارت کاری قومی دفاع کا حصہ ہے۔ انہوں نے امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے خلاف ماضی کی جنگوں اورجرائم کے الزامات کودہرایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی وفد ملکی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی پوری طاقت سے کام کررہا ہے اورمذاکرات جاری رہ سکتے ہیں۔ اس پورے واقعہ نے آبنائے ہرمزاوربین الاقوامی توانائی کی سپلائی کے حوالے سے خدشات کوجنم دیا ہے۔ آئل ٹینکرزکی واپسی اورمذاکرات کی ناکامی نے عالمی منڈیوں میں عدم استحکام کے خدشات کومزید ہوا دی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…