بین الاقوامی

US-Iran Draft Deal: امریکہ-ایران کے درمیان ڈرافٹ ڈیل کا کچھ گھنٹوں میں ہوسکتا ہے اعلان، قطر سے ایران جا رہی ہے ٹیم، عاصم منیر بھی پہنچ رہے ہیں تہران

مشرق وسطیٰ (میڈل ایسٹ) کے بحران کے حوالے سے اس وقت پوری دنیا کی توجہ ایران پرمرکوزہے، جہاں چند گھنٹوں میں امریکہ کے ساتھ معاہدے کوحتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اورایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حتمی مسودے کا اعلان چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکہ اورایران کے درمیان معاہدے کے حتمی مسودے کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایران کے لئے روانہ ہوئے عاصم منیر

ایران کی سرکاری نیوزایجنسی آئی آراین اے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے فیلڈ مارشل عاصم منیرایران کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ عاصم منیرکے تہران پہنچنے پرڈرافٹ ڈیل کو ریلیزکیا جائے گا۔ پاکستان کے وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعہ کے روزتہران میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے 24 گھنٹے کے اندردوسری بارملاقات کی تاکہ امریکہ اورایران کے درمیان جنگ کوختم کرنے کے مقصد سے مجوزہ تجاویزپرتبادلہ خیال کیا جاسکے۔

اس موضوع پراتفاق رائے: رپورٹ میں دعویٰ

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، دونوں فریق نے ڈرافٹ ڈیل میں فوجی، شہری یا اکنامک انفراسٹرکچرکونشانہ نہ بنانے، فوجی مہم اورمیڈیا کے ذریعہ دشمنی کوختم کرنے کا بھی التزام ہے۔ اس میں ایک دوسرے کی سرحدوں کا احترام کرنے، اندرونی معاملوں میں مداخلت بند کرنے، زمین، سمندراورآسمان، تمام جگہ دونوں ممالک کی کارروائی بند کرنے پراتفاق ہوا ہے۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمزمیں جہازرانی کی مکمل آزادی کویقینی بنانے اورمستقبل میں ہونے والے کسی بھی اختلاف کودورکرنے کے لئے ایک مشترکہ نگرانی نظام (جوائنٹ مانیٹرنگ سسٹم) بنانے کے لئے ایک معاہدہ طے پایا۔ دونوں فریق اس وقت پیغامات اورمسودات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ اس سے قبل ایک ایرانی اہلکارنے الجزیرہ کوبتایا تھا کہ مذاکرات کارمعاہدے تک پہنچنے کے بہت قریب ہیں۔

قطرنے بات چیت کے لئے اپنی ٹیم بھیجی ایران

نیوزایجنسی رائٹرزنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قطرنے بات چیت کے لئے اپنی ایک ٹیم کوایران کے دارالحکومت تہران بھیجا ہے۔ قطرنے یہ قدم امریکہ کے ساتھ تال میل بٹھا کر اٹھایا ہے تاکہ ایران کے ساتھ چل رہی جنگ کوختم کرانے کے لئے کوئی معاہدہ کرایا جاسکے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، وہاں کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل باغائی کوامریکہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے لئے ایرانی ٹیم کا نیا ترجمان مقررکیا گیا ہے۔ یہ تقرری ایران کی پارلیمنٹ کے صدرمحمد باقرقالیباف نے کی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

18 minutes ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

56 minutes ago

”People want“ regime change: عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، کپل سبل کا راج ناتھ سنگھ کو دیا جواب

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…

2 hours ago

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

11 hours ago