بین الاقوامی

Investigation Demand into Attack on Girls’ School in Iran: امریکی کانگریس میں ایران کے گرلز اسکول پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ، ڈیموکریٹ سینیٹرز کا سوال- کیا ہدف چنتے وقت اے آئی کا استعمال ہوا تھا؟

واشنگٹن: ایران میں ایک گرلز ایلیمنٹری اسکول پر امریکی حملے کا معاملہ اب امریکی پارلیمنٹ میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ سینیٹرز نے اس معاملے میں پینٹاگون سے جواب طلب کیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس حملے میں کم از کم 175 افراد ہلاک ہوئے، جن میں بڑی تعداد طالبات کی تھی۔ یہاں بتاتے چلیں کہ28 فروری کو ایران کے شہر میناب میں یہ حملہ ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے دوران کیا گیا تھا۔ اس کارروائی میں شجرہ طیّبہ گرلز ایلیمنٹری اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جہاں اس وقت بڑی تعداد میں طالبات موجود تھیں۔

امریکی وزیر دفاع سے وضاحت طلب

نیومیکسیکو کے نمائندے گیب واسکیز نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ایک خط لکھ کر اس معاملے میں تفصیلی معلومات طلب کی ہیں۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ امریکی فوج شہریوں کو نقصان سے بچانے اور ایسے واقعات کے بعد ردعمل دینے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔ واسکیز اور دیگر سینیٹرز نے اپنے خط میں لکھا، ’’کسی بھی صورت میں شہریوں اور شہری ڈھانچے کو حملوں کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ تمام فریقین کو ہر حال میں ان کی حفاظت اور احترام کو یقینی بنانا چاہیے۔” انہوں نے ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے دوران شہریوں کے تحفظ کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات اور اس فضائی حملے میں ہونے والے نقصانات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

120 سے زائد ارکان نے اٹھائے سوال

ادھر کانگریس کے رکن جیسن کرو کی قیادت میں 120 سے زیادہ ڈیموکریٹک اراکینِ پارلیمنٹ نے بھی پینٹاگون سے اس حملے اور ایران میں جاری جنگ کے دوران شہری ہلاکتوں کے بارے میں جواب طلب کیا ہے۔ سینیٹرز نے اپنے خط میں کہا کہ انہیں سب سے زیادہ تشویش اس واقعے پر ہے جس میں لڑکیوں کے ایک پرائمری اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں کم از کم 175 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 100 بچے اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔ سینیٹرز نے پینٹاگون سے یہ بھی پوچھا کہ حملے کے دوران ہدف منتخب کرنے کا طریقہ کیا تھا، شہریوں کو ممکنہ نقصان کا کتنا اندازہ لگایا گیا تھا اور ایسی غلطیوں کو روکنے کے لیے فوج نے کیا اقدامات کیے؟

اے آئی کے استعمال پر بھی اٹھا سوال

انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا ہدف منتخب کرنے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تھا۔ اگر ایسا ہوا تو کیا حملے کی اجازت دینے سے پہلے انسانی سطح پر اس کی جانچ اور تصدیق کی گئی تھی؟ سینیٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول پر حملے اور دیگر شہری ہلاکتوں سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے۔

حملے کی سینیٹرز نے کی سخت مذمت

اس دوران کچھ سینئر امریکی سینیٹرز نے بھی اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ ان میں مارک وارنر، برائن شیٹز، پیٹی مرے، جین شاہین، جیک ریڈ اور کرس کونز شامل ہیں۔ ان سینیٹرز نے کہا، ’’اسکول کے بچوں کا قتل کسی بھی حالت میں نہایت خوفناک اور ناقابل قبول ہے۔ اس واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔”

نتائج عوام کے سامنے لانے کا وعدہ

بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ اس واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ کمانڈ سطح کی یہ تحقیقات اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک واقعے کے تمام پہلوؤں کو پوری طرح سمجھ نہ لیا جائے۔ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ تحقیقات میں حملے کے حالات کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا اور مکمل ہونے کے بعد اس کے نتائج عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا۔

شہریوں کی ہلاکت پر بڑھتی تشویش

ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے بھیجے گئے خطوط کے مطابق اس فوجی مہم کے دوران اب تک ایک ہزار سے زائد شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ساتھ ہی یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ بعض حملے اسکولوں، اسپتالوں، عوامی مقامات اور دیگر شہری ڈھانچوں پر بھی ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Congress leader Rahul Gandhi: دیا جلانے کے لیے پیسے ہیں، ہاسٹل کے لیے کیوں نہیں؟ طلبہ کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا- راہل گاندھی

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا، ’’حکومت…

10 minutes ago

Asian Games: شیفالی ورما کی پہلی ٹی20 سنچری، بھارت نے بنگلہ دیش کو 196 رنز کا دیا ہدف

بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور…

43 minutes ago

Soundarya Rajinikanth: سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی سوندریا نے اداکاری کے بجائے گرافک ڈیزائنر کے طور پر شروع کیا کیریئر

سوندریا نے 2010 میں فلم ’گوا‘ کے ذریعے بطور پروڈیوسر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز…

1 hour ago

Road Accident: ممبئی میں خوفناک سڑک حادثہ، پل سے گری تیز رفتار کار، 3 افراد ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک

بی ایم سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائر اسپتال کے چیف میڈیکل…

2 hours ago

Nawada School Viral Video: نوادہ میں طالبات نے ہیڈ ماسٹر پر لگائے سنگین الزامات، چھیڑ چھاڑ اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ نے الزام لگایا کہ جمعہ کو وہ امتحان کے لیے…

2 hours ago