بین الاقوامی

US advisory for personnel, citizens in Lahore: امریکہ نے اپنے شہریوں کو لاہور سے نکلنے یا محفوظ مقامات پر جانے کی ایڈوائزری کردی جاری

امریکہ نے پاکستان کے لاہور میں اپنے قونصل خانے کے تمام اہلکاروں کو شیلٹر میں چلے جانے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ امریکہ کی طرف سے قونصل خانے کے لئے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈرون دھماکوں، گرائے جانے والے ڈرونز اور لاہور اور اس کے آس پاس ممکنہ فضائی  حملے  کے خطرے کو دیکھتے ہوئے آپ تمام کو اپنی جگہ  پر پناہ لینے کی ہدایت دی جارہی  ہے۔امریکی ایڈوائزری میں لکھا ہے کہ قونصل خانے کو ابتدائی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ حکام لاہور کے مرکزی ہوائی اڈے سے ملحقہ کچھ علاقوں کو خالی کر رہے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ وہ لاہور چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ گئی ہے۔ پاکستان نے ملک کے کئی شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن بھارتی فوج نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔ ادھر امریکہ نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو اہم ہدایت دی ہے۔ امریکہ نے لاہور سمیت پاکستان بھر میں موجود اپنے شہریوں کو فوری واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ لاہور اور اس کے گرد و نواح میں ڈرون حملوں کی اطلاعات ہیں۔ یہاں موجود تمام امریکی شہریوں کو پناہ میں جانے کی ہدایت جاری کی جارہی ہے۔ اگر کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو متعلقہ اتھارٹی سے بات کریں اور وہ جلد از جلد یہاں سے چلے جائیں۔ اگر وہ ہوائی اڈے تک نہیں پہنچ سکتے تو انہیں کسی پناہ گاہ میں جانا چاہیے۔

Rahmatullah

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

9 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

9 hours ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

10 hours ago

EC Fact-Checks Rahul Gandhi’s Claim: راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن کا فیکٹ چیک، فارم-6 میں تبدیلی کے دعوے کو بتایا گمراہ کن، جانیں کیا کہا؟

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…

10 hours ago