بین الاقوامی

Sudan Civil War: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان میں جاری تشدد پر تشویش کا کیا اظہار، مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی اپیل

اقوامِ متحدہ: سوڈان میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے وہاں کے عوام کی زندگی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ لوگ بھوک، بدحالی اور تشدد کا شکار ہیں۔ اس دوران اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے سوڈان کی شمالی دارفور ریاست کے شہر الفاشر اور اس کے آس پاس بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کے روز سلامتی کونسل کے ارکان نے الفاشر پر ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملے اور شہری آبادی پر اس کے تباہ کن اثرات کی مذمت کی۔

آر ایس ایف کے مظالم کی سخت مذمت

ایک بیان میں یو این ایس سی کے ارکان نے عام شہریوں کے خلاف آر ایس ایف کے مظالم کی سخت مذمت کی۔ اقوامِ متحدہ نے سوڈان کے ان علاقوں میں نسلی بنیادوں پر کیے جا رہے مظالم سمیت بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش ظاہر کی۔

شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ

کونسل کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ تنازع میں شامل تمام فریق شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، بین الاقوامی انسانی قانون سمیت عالمی قوانین کے تحت اپنے فرائض انجام دیں، اور محفوظ و بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی کی اجازت دیں اور اس میں سہولت پیدا کریں۔

کونسل کے ارکان نے یہ بات دہرائی کہ ترجیح اس بات کو دی جائے کہ تمام فریقین مستقل جنگ بندی اور ایک جامع، شمولیتی اور سوڈانی قیادت میں چلنے والے سیاسی عمل کے لیے دوبارہ مذاکرات شروع کریں۔

کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل کرنے کی اپیل

اسی کے ساتھ یو این ایس سی نے اقوامِ متحدہ کے تمام رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ تنازع اور عدم استحکام کو بڑھانے والی کسی بھی بیرونی مداخلت سے گریز کریں، مستقل امن کے قیام کی کوششوں کی حمایت کریں، بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل کریں۔

کونسل کے ارکان نے سوڈان کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اس حوالے سے سلامتی کونسل نے آر ایس ایف کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں متوازی حکومتی اتھارٹی کے قیام کو مسترد کرنے کے اپنے عزم کی بھی تصدیق کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Cricket Was Nana Patekar’s First Love: کرکٹ تھا نانا پاٹیکر کا پہلا پیار، وراٹ کوہلی کے بارے میں کہی تھی دل چھو لینے والی بات

نانا پاٹیکر مراٹھی فلموں میں بھی سرگرم رہے۔ ’نٹ سمراٹ‘ ان کی انتہائی مقبول اور…

2 hours ago

PM Modi to Inaugurate 10th Edition of IMC: ایم مودی آج ’انڈیا موبائل کانگریس‘ کے 10ویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

آئی ایم سی 2026 میں 9 بڑے شعبوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں…

3 hours ago

White House Praises PM Modi-Trump Rrelationship: وائٹ ہاؤس نے بھارت کو امریکہ کا مضبوط ترین اتحادی قرار دیا، پی ایم مودی اور ٹرمپ کے تعلقات کی بھی تعریف

بھارت اور امریکہ نے مختلف حکومتوں کے ادوار میں دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت اور اسٹریٹجک معاملات…

4 hours ago