بین الاقوامی

UN Security Council Election 2027: یواین ایس سی سے پاکستان کی چھٹی! پہلی باراقوام متحدہ کا ممبربنا یہ ملک، ساتھ ہی بڑھ گیا قد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایس سی) سے پاکستان کی ‘وداعی’ ہونے جا رہی ہے۔ بدھ (3 جون) کو ہوئے یواین ایس سی کے الیکشن میں بڑا الٹ پھیردیکھنے کوملا ہے۔ کرغزستان پہلی بارسلامتی کونسل کا رکن بنے گا۔ وہیں، آسٹریا، پرتگال، ترینیداد اینڈ ٹوبیگواورزمبابوے بھی غیرمستقل رکن منتخب کئے گئے ہیں۔ ان کی مدت کاردوسال کی ہوگی۔ پاکستان کی مدت رواں سال کے آخرمیں ختم ہورہی ہے۔ نومنتخب اراکین پاکستان، پناما، ڈنمارک، یونان اورصومالیہ کی جگہ لیں گے، جن کی مدت بھی ختم ہو رہی ہے۔ یہ ممالک یکم جنوری 2027 کواپنی نشستیں سنبھالیں گے اور31 دسمبر2028 تک کونسل میں رہیں گے۔

غیرمستقل نشست کے لئے دوتہائی ووٹ درکار

سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست جیتنے کے لئے، کسی امیدوارملک کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود اورووٹ دینے والے رکن ممالک کے کم ازکم دوتہائی ووٹ حاصل کرنے ہوں گے۔ اگرتمام 193 رکن ممالک موجود ہیں اورووٹنگ کررہے ہیں توجیت کے لئے کم ازکم 129 ووٹ درکارہیں۔ وہ ممالک جو ووٹنگ سے دوررہتے ہیں، انہیں ووٹنگ میں شامل نہیں مانا جاتا۔

پانچ سیٹوں کے لئے 7 ممالک کے درمیان ہوا الیکشن

نیوزایجنسی سنہوا نے بتایا کہ اس سال پانچ سیٹوں کے لئے کل سات امیدوارممالک میدان میں تھے۔ آسٹریا، پرتگال، ترینینداد اینڈ ٹوبیگو اورزمبابوے پہلے ہی دورکی ووٹنگ میں منتخب کرلئے گئے۔ اس کے بعد تین اورمرحلوں کی ووٹنگ ہوئی، جس کے بعد کرغزستان نے فلپائن کوشکست دے کرسیٹ جیت لی۔

یواین ایس سی میں 5 مستقل اور10 غیرمستقل رکن

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کل 15 اراکین ہیں۔ پانچ مستقل اراکین برطانیہ، چین، فرانس، روس اورامریکہ ہیں۔ باقی 10 غیرمستقل اراکین ہیں، جن کی نشستیں جغرافیائی علاقوں کی بنیاد پرتقسیم کی جاتی ہیں۔ ہرسال ان نشستوں پر پانچ نئے ممبران کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ پانچ نومنتخب ممالک افریقی گروپ، ایشیا پیسیفک گروپ، لاطینی امریکی اورکیریبین گروپ اورمغربی یورپی اوردیگرگروپ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

14 minutes ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

1 hour ago

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

2 hours ago