بین الاقوامی

UAE destroyed several Iranian missiles: متحدہ عرب امارات نے متعدد ایرانی میزائلوں کو ’تباہ‘ کرنے کا کیا دعویٰ، ملبہ گرنے سے ایک ایشیائی شخص ہلاک

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے ملک کو نشانہ بنانے والے متعدد ایرانی میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ تباہ کردیا ہے۔ یو اے ای کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کی طرف سے بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا، جسے ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مکمل صلاحیت کے ساتھ ناکام بنا دیا اور کئی میزائل راستے میں ہی مار گرائے گئے۔ حکام کے مطابق ملک میں مجموعی صورتحال قابو میں ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ابوظہبی شہر کے ایک رہائشی علاقے میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے معمولی نقصان ہوا، لیکن اس واقعے میں ایک ایشیائی شہری ہلاک ہو گیا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے حملے کو مؤثر انداز میں روکا اور گرے ہوئے ملبے کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ حالانکہ، ملبے کی زد میں آنے سے ایک غیر ملکی شہری کی موت ہو گئی۔

حکام کے مطابق ملک کی سکیورٹی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور متعلقہ ادارے چوبیس گھنٹے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزارت نے شہری آبادی، اہم تنصیبات اور قومی اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک اور بزدلانہ اقدام قرار دیا۔

ابوظہبی نے کہا کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ملک کو اپنی سرزمین، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا مکمل حق حاصل ہے۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ حکام نے عوام اور رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago