بین الاقوامی

U.S. to send $1 billion in military aid to Israel: فلسطینیوں کے قتل عام کیلئے امریکہ نے ایک بار پھر اسرائیل کو ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کا بل منظور کیا

امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو ایک ایسا بل منظور کیا ہے جس کے بعد صدر جو بائیڈن اسرائیل کو ہتھیار بھیجنے پر مجبور ہو جائیں گے۔خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیل سکیورٹی اسسٹنس سپورٹ ایکٹ کو 187 کے مقابلے 224 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔بل کی منظوری میں 16 ڈیموکریٹس نے ہاں میں ووٹ دینے کے لیے رپبلکنز کا ساتھ دیا، اور تین رپبلکنز نے اس اقدام کی مخالفت میں ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔اس بل کے قانون بننے کی توقع نہیں، لیکن اس کی منظوری سے پتہ چلتا ہے امریکی انتخابات کے سال میں اسرائیل کی پالیسی پر تقسیم کتنی گہری ہے۔رپبلکن پارٹی کے ارکان نے بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ وہ فلسطینیوں کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد اسرائیل سے منہ موڑ رہے ہیں۔ایوان نمائندگان کے رپبلکن سپیکر مائیک جانسن نے بدھ کو پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’یہ ایک تباہ کن فیصلہ ہے جس کے عالمی مضمرات ہیں۔ یہ واضح طور پر سیاسی محرکات کی وجہ سے کیا جا رہا ہے، اور ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ڈیموکریٹس نے بھی مخالف پارٹی پر سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’ری پبلکن اسرائیل کے بارے میں بائیڈن کے موقف کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔‘

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فراہمی کے پیکیج میں ٹینکوں کے گولے، مارٹر اور ٹیکٹیکل بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی شامل ہیں۔غزہ میں حماس کے خلاف سات ماہ سے جاری جنگ کے دوران اسرائیل کی فوجی حمایت پر امریکہ کو تنقید کا سامنا رہا ہے۔صدر جو بائیڈن کے ڈیموکریٹک پارٹی کے کچھ ساتھی ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی محدود کر دیں تاکہ اسرائیل پر فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا دباؤ ڈالا جا سکے۔دوسری طرف امریکہ میں حزبِ اختلاف ری پبلکن پارٹی کے ارکان نے اسرائیل کی فوجی حمایت میں کمی کی مذمت کی ہے۔بائیڈن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کو دو ہزار پاؤنڈ اور ساڑھے 17 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ کی ترسیل مؤخر کرے کا حکم دیا ہے۔ امریکہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے جنوب میں رفح پر بڑے حملے کی صورت میں ان بموں کے استعمال کے خدشے کے سبب فراہمی روکنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 35303 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اس امر کا اظہار وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کے روز کیا گیا ہے۔غزہ میں کام کرنے والی فلسطینی وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ تقریباً دو ہفتوں سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوب میں اور مصر سرحد سے جڑے فلسطینی شہر رفح میں بھی اسرائیلی فوج زمینی حملہ شروع کر چکی ہے۔ جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونا فطری بات ہے۔واضح رہے غزہ میں اسرائیلی جنگ سات اکتوبر سے جاری ہے۔ اس دوران صرف ماہ نومبر کے آخری ایک ہفتے میں کئی چھوٹے وقفوں کے ساتھ جنگ بند رہی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

GCC’s Investment Boom in India: گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں جی سی سی ممالک کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…

42 minutes ago

Allu Arjun: پشپا 2 اداکار اللو ارجن کے گھر پر پتھراؤ، جے اے سی لیڈروں پر توڑ پھوڑ کا الزام، پولیس نے کیا گرفتار

حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…

1 hour ago

Ambedkar Samman Yatra: کانگریس 23 دسمبر کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف کرے گی پریس کانفرنس ، نکالے گی ’امبیڈکر سمان یاترا‘

کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران،…

2 hours ago

Winter Season in Gaza: غزہ میں موسم سرما کا حملہ! لوگ گرم کپڑوں اور لحاف کے بغیر خیموں میں رہنے پر مجبور

غزہ میں موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ سے…

2 hours ago

One Nation One Election: ’ون نیشن ون الیکشن‘پر کیا بولے کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ؟ بی جے پی ایم پی سارنگی کو بھی بنایا نشانہ

کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی ممبران…

3 hours ago