بین الاقوامی

Russia-Ukraine war: روس یوکرین جنگ میں دو بھارتی شہریوں کی ہوئی موت، بھارتی وزارت خارجہ نے لیا سخت ایکشن

روسی فوج میں بھرتی ہونے والے دو بھارتی شہری یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد بھارتی وزارت خارجہ ہوا  سخت ۔ موت کی تصدیق کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومت نے یہ مسئلہ روس کے ساتھ اٹھایا ہے اور روسی فوج کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کی بھرتی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ روسی فوج میں بھرتی ہونے والے تمام ہندوستانیوں کو فوری طور پر واپس آنے کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ وزارت نے روس میں کام کرنے والے شہریوں سے محتاط رہنے کو کہا ہے۔

ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے نے روس سے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے حوالے سے دہلی میں روسی سفارت خانے اور روسی حکام کے ساتھ یہ معاملہ سختی سے اٹھایا ہے۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔ ہندوستان نے روس سے کہا ہے کہ وہ روسی فوج میں ہندوستانی شہریوں کی کسی بھی قسم کی بھرتی پر پابندی عائد کرے۔ ایسی سرگرمیاں ہماری شراکت کے مطابق نہیں ہیں۔

روسی فوج میں غیر ملکی شہری کیا کر رہے ہیں؟

درحقیقت یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں بڑی تعداد میں روسی فوجیوں کی ہلاکت سے پریشان روس غیر ملکی شہریوں کو فوج میں بھرتی کر رہا ہے۔ ہندوستانی شہریوں کے علاوہ نیپالیوں کی ایک بڑی تعداد بھی روسی فوج میں کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ افریقی ممالک اور مشرقی ایشیائی ممالک کے شہری بھی روسی فوج میں شامل ہیں۔ روسی فوج میں غیر ملکی شہریوں کو بڑی ذمہ داریاں نہیں دی گئی ہیں۔ ان کا کام روسی فوج کے ساتھ فرنٹ لائنز پر لڑنا اور سپلائی چین کو برقرار رکھنا ہے۔ اس دوران روسی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی شہری بھی مر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں آتی رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

53 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago