لیلونگوے: ملاوی میں طیارے کے حادثے میں دو افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ یہ حادثہ دارالحکومت لیلونگوے سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مشرق میں، نکھوٹاکوٹہ ضلع میں موجود ملاوی جھیل میں پیش آیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں عملے کا ایک رکن اور دو مسافر سوار تھے۔
ملاوی کی حکومت کے چیف ترجمان موسیس کنکیو نے منگل کی شام ایک بیان میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں میں سے ایک ڈچ خاتون بچ گئی۔ خاتون کو مقامی ماہی گیروں نے بچا لیا اور اسے معمولی چوٹیں آئیں۔
ژنہوا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ خاتون کا علاج ضلع کے ایک اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات اور ڈیجیٹلائزیشن کے وزیر کنکیو نے کہا کہ جہاز کو جھیل میں پانی کی سطح پر دیکھا گیا تھا اور اسے ساحل پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
وزیر کے مطابق یہ طیارہ نیاسا ایکسپریس کمپنی کا تھا اور وہ لیلونگوے سے 235 کلومیٹر دور جنوب میں واقع ٹاؤن شپ نکھوٹاکوٹہ سے لیوندے کے لیے پرواز کر رہا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…