بین الاقوامی

White House Press Secretary Carolyn Levitt in trouble: ٹرمپ کی تعریف نےوائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ کو مشکل میں ڈال دیا، سوشل میڈیا پر تنقید کی بوچھار

واشنگٹن:  امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی موجودہ پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ کے بارے میں دئیے گئے تبصروں نے ایک نیا سیاسی تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں نہ صرف کیرولین کے اندازِ گفتگو، چہرے اور ہونٹوں کی تعریف کی بلکہ انہیں مشین گن جیسے انداز میں بولنے والی اسٹار اور حیرت انگیز انسان قرار دیا۔

مشین گن کی طرح بولتی ہیں: ٹرمپ کا متنازع بیان

ٹرمپ نے کہا ’’یہ وہ چہرہ ہے۔ یہ وہ دماغ ہے۔ یہ وہ ہونٹ ہیں، جس طرح سے وہ حرکت کرتے ہیں — جیسے وہ مشین گن ہو۔‘‘ ان کے مطابق، کیرولین لیویٹ سے بہتر پریس سکریٹری کسی صدر کو کبھی نہیں ملی۔ ٹرمپ کے ان الفاظ نے جہاں ان کے قصیدے پڑھے  وہیں ان کے اندازتحسین کو کئی حلقوں نے جنسی حوالوں سے مشابہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر شدید ردِ عمل

ٹرمپ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے کو ملا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’’بگ مونیکا لیونسکی وائبس‘‘ جو براہ راست بل کلنٹن اور وائٹ ہاؤس انٹرن مونیکا لیونسکی کے درمیان ماضی کے مشہور اسکینڈل کی طرف اشارہ تھا۔ دوسرے صارف نے لکھا ہے ’’وہ ایک خوفناک بوڑھا شخص ہے جسے اندازہ بھی نہیں کہ اس نے ابھی کیا کہا۔‘‘ کچھ صارفین نے ٹرمپ کے ماضی کے متنازع جنسی رویوں کی بھی یاد دلائی، خاص طور پر ان کے جیفری ایپسٹین سے روابط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ وہی لائنز ہیں جو وہ کم عمر لڑکیوں کو اپنے مقابلوں یا ایپسٹین کے جیٹ میں لانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔‘‘

کیرولین لیویٹ سب سے کم عمر پریس سکریٹری

کیرولین لیویٹ 27 سال کی عمر میں ٹرمپ کی سب سے کم عمر اور مجموعی طور پر پانچویں پریس سکریٹری ہیں، جو ان کی دوسری مدتِ صدارت میں یہ عہدہ سنبھال رہی ہیں۔ مذکورہ انٹرویو کا یہ تبادلہ جمعرات کی وائٹ ہاؤس بریفنگ کے فوراً بعد منظرعام پر آیا، جس میں لیویٹ نے صدر ٹرمپ کی عالمی سطح پر پہچان اور سفارتی کامیابیوں کی بھرپور تعریف کی تھی۔

ایپسٹین اسکینڈل کی بازگشت

ٹرمپ کو حالیہ دنوں میں جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر دوبارہ جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی جانب سے ایپسٹین سے متعلق نئی دستاویزات کی اشاعت سے انکار نے تنازع کو مزید ہوا دی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کا نام کچھ ریکارڈز سے اشاعت سے قبل ہٹایا گیا۔ ٹرمپ نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے برسوں پہلے ایپسٹین سے تعلقات ختم کر لیے تھے، خاص طور پر اس وقت جب ایپسٹین نے مار-اے-لاگو کے اسٹاف کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیا تھا، جس میں ورجینیا گیفری بھی شامل تھی، جو ایپسٹین کے خلاف آواز بلند کرنے والوں میں شامل ہے۔

ٹرمپ کا غیر رسمی اور متنازعہ انداز ایک بار پھر عوامی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔ جہاں ایک طرف وہ اپنی ٹیم کی تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں ان کے الفاظ اکثر ان پر سیاسی تنقید کی شکل میں پلٹ آتے ہیں۔ کیرولین لیویٹ کے بارے میں ان کا بیان بھی کچھ ایسا ہی ہے، جس نے تعریف سے زیادہ تنازع کو جنم دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Habiburrahman

Recent Posts

Moody’s India GDP Forecast: جی 20 ممالک میں بھارت سب سے آگے، موڈیز نے جی ڈی پی شرح نمو کا اندازہ بڑھا کر 7 فیصد کیوں کیا؟

موڈیز کا نیا اندازہ کئی دیگر بڑی مالیاتی ایجنسیوں اور اداروں کے مقابلے میں زیادہ…

1 hour ago

US-Greenland: گرین لینڈ پر امریکا کا قبضہ ، ٹرمپ کے دھورے  خواب ہوئے پورے، روس اور چین کو بڑے جھٹکے

امریکی حکام کے مطابق روس اور چین جیسے ممالک کی گرین لینڈ میں حساس سرمایہ…

2 hours ago

?Will India Face a 100% Tariff: بھارت پر لگ سکتا ہے 100 فیصد ٹیرف؟ ٹرمپ نے نئے قانون پر دستخط کیے

قانون میں امریکا کے یورپی اتحادیوں کو بعض پابندیوں سے بچانے کے لیے بھی گنجائش…

3 hours ago

Delhi – NCR Weather Today: دہلی -این سی آرمیں پر چھائے رہیں گے بادل، ہلکی بارش کے امکانات، حبس کرے گا پریشان

محکمۂ موسمیات کے مطابق اب مانسون کمزور پڑ رہا ہے، جس کے باعث بارش میں…

3 hours ago