بھارت اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ٹریڈ ڈیل سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بین الاقوامی بروکریج فرم نومورا (Nomura) نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پر امریکہ کی جانب سے لگایا گیا 50 فیصد ٹیرف کم ہو کر 20 فیصد تک کیا جا سکتا ہے۔ نومورا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اس ڈیل کو لے کر چھ دور کی بات چیت ہو چکی ہے، لیکن اب تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کئی بار اشارہ دے چکے ہیں کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان جلد ہی ایک مثبت تجارتی سمجھوتہ ہونے والا ہے۔ نومورا کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں دونوں ملکوں کے درمیان اس طرح کی ڈیل انتہائی اہم ہے اور سیاسی سطح پر مثبت سگنل مل رہے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہےکہ معاہدے پر دستخط نہ ہونے کے باعث ابھی صورتحال پوری طرح واضح نہیں ہے۔
نومورا کا بڑا دعویٰ
نومورا نے کہا کہ اگر ڈیل ہوتی ہے تو امریکہ بھارت پر لگائے گئے ٹیرف کو 50فیصد سے کم کرکے تقریباً 20فیصد تک لا سکتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں نمایاں بہتری آئے گی۔فرم نے یہ بھی کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کے اندر پہلے سے ہی امید بڑھ گئی ہے کہ سال کے آخر تک یہ ٹریڈ ڈیل فائنل ہو سکتی ہے، جس کا براہ راست اثر سرمایہ کاری اور کاروباری اعتماد پر پڑے گا۔
جی ڈی پی گروتھ پر نیا اندازہ
نومورا نے بھارت کی جی ڈی پی گروتھ ریٹ کے اپنے اندازے میں بھی تبدیلی کی ہے۔ فرم نے مالی سال 2026 کے لیے جی ڈی پی گروتھ فورکاسٹ کو 7فیصد سے بڑھا کر 7.5فیصد کر دیا ہے- ۔ساتھ ہی دسمبر میں 25 بیسس پوائنٹس کی شرحِ سود میں کٹوتی کے امکان کو برقرار رکھا ہے۔حال ہی میں وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی میں بھارت کی جی ڈی پی گروتھ 8.2فیصد رہی، جو عالمی سطح پر ایک متاثرکن کارکردگی مانی جا رہی ہے۔
ٹیکس اور ٹیرف کا پس منظر
امریکہ نے بھارتی ایکسپورٹ پر بھاری ٹیرف عائد کیا تھا۔ جنوری میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ٹرمپ نے پہلے چین پر اور پھر بھارت پر بھاری ٹیرف لگائے تھے، جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بھارتی معیشت کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔لیکن آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں نے کہا تھا کہ یہ ٹیرف بھارت کی معیشت پر محدود اثر ڈالیں گے اور بھارت کی اقتصادی بنیادیں مضبوط ہیں۔آج بھارت کی تیز اقتصادی رفتار نے تمام اندازوں کو صحیح ثابت کیا ہے اور عالمی مارکیٹ بھارت کی کارکردگی پر نظر جمائے ہوئے ہے۔ اگر بھارت اور امریکہ کے درمیان یہ ٹریڈ ڈیل طے پا جاتی ہے تو نہ صرف دونوں ملکوں کے تعلقات میں بڑی بہتری آئے گی، بلکہ سرمایہ کاری اور برآمدات کے نئے دروازے بھی کھل سکتے ہیں۔ ٹیرف میں کمی سے بھارتی کاروباری ادارے عالمی سطح پر مزید مسابقتی ہو جائیں گے اور مارکیٹ میں بڑی تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…
جلیل اختر کو 19 جون کو پولیس نے حراست میں لیا تھا، عدالت نے سرکاری…
ٹرانسپورٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل یقینی بنانا ضروری ہے، لیکن ضابطے…