بین الاقوامی

Trump ‘destroyed’ decades-old partnership with India: Bolton: ’’ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ دہائیوں پرانی شراکت کو کردیا  تباہ…‘‘، سابق امریکی NSA جان بولٹن نے ہندوستان کے تئیں پالیسیوں پر کی سخت تنقید

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر رہے جان بولٹن نے ٹرمپ انتظامیہ کی ہندوستان کے تئیں پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ دہائیوں پرانی شراکت کو تباہ کر دیا۔ امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں بھارت کے ساتھ دہائیوں پرانی شراکت داری کو تباہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ہندوستان کو روس اور چین کے قریب جانے پر مجبور کیا ہے۔

بولٹن نے ہندوستان کو چینی خطرات سے کیا خبردار

انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ 2.0 سے پہلے، امریکہ نے ہندوستان کو سرد جنگ کے دوران سوویت یونین اور چین کے ساتھ اس کے لگاؤ سے دور کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی، ممالک بالخصوص امریکہ، دہائیوں سے بھارت کو سوویت یونین اور روس سے پرانے تعلقات بالخصوص ہتھیاروں کی خریداری سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کو چین کی طرف سے خطرے کے بارے میں خبردار کیا، جس کی علامت ایشیائی سیکورٹی کواڈریلٹرل (جاپان، ہندوستان، آسٹریلیا اور امریکہ) ہے۔

ٹرمپ نے ہندوستان پر 25 فیصد اضافی ٹیرف تھوپا

بولٹن نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد اقدامات کیے، جیسے تجارتی مذاکرات کو اچانک روکنا، جس سے ہندوستان ناراض ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا خیال تھا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے قریب ہے، جیسا کہ برطانیہ نے کیا، لیکن ٹرمپ نے اسے نظر انداز کیا اور 25 فیصد ٹیرف لگا دیا۔ اس کے بعد ٹرمپ نے ہندوستان پر 25 فیصد اضافی ٹیرف تھوپ دیا۔ انہوں نے روس پر کوئی ٹیرف نہیں لگایا۔ ٹرمپ نے چین پر کوئی ٹیرف نہیں لگایا، جو روسی تیل اور گیس کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

پاک بھارت تنازعہ کا پورا کریڈٹ لینے کی کوشش کی

بولٹن نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے پاک بھارت تنازعہ کا پورا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھی تو پہلے تو حالات خراب ہوئے لیکن بعد میں پرسکون ہوگئے۔ ٹرمپ نے اس کا پورا کریڈٹ لیا اور کہا کہ انہوں نے اس سال چھ یا سات جنگوں کو روکا جس کے لیے وہ امن کے نوبل انعام کے حقدار ہیں۔ اس سے بھارت سخت ناراض ہے۔

اس وقت موجودہ حکومت کے ریڈار پر ہیں بولٹن

بولٹن اس وقت موجودہ حکومت کے ریڈار پر ہیں۔ گزشتہ ہفتے ان کے گھر اور دفتر پر چھاپے مارے گئے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق چھاپے کی وجہ بولٹن کے پاس موجود خفیہ دستاویزات بتائی جاتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

9 hours ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

10 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

10 hours ago