Hamas Israel War: غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی وحشیانہ بمباری میں ساتھی صحافی کے خاندان کے قتل عام کے بعد ایک مقامی صحافی نے بہ طور احتجاج اپنی جیکٹ اور ہیلمٹ اتار کر پھینک دیے۔
انہوں نےکہا کہ “یہ ہیلمٹ اور جیکٹ مجھے جنگ میں تحفظ نہیں دیتے۔ ان کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہم یہاں براہ راست بمباری کی زد میں ہیں۔ ہمارے کئی ساتھی بمباری میں مارے گئے۔ ہم میں سے ہرایک اپنی باری کا انتظار کر رہا ہے”۔فلسطینی صحافی سلمان البشیر کا یہ ردعمل خان یونس میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں فلسطین ٹی وی کے نامہ نگار محمد ابو حطب اور ان کے خاندان کے 11 افراد کی ہلاکت کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔
فلسطینی وزارت اطلاعات نے صحافی ابو حطب اور ان کے خاندان کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزارت اطلاعات نے تمام بین الاقوامی صحافتی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے فوری طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
غزہ میں اسرائیلی فوج اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے جنگ اپنے 28 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔اسرائیلی فوج مشرق وسطیٰ میں تنازع کے پھیلاؤ کے بین الاقوامی خدشات کے باوجود غزہ پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔
7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 9,061 تک پہنچ گئی ہے جن میں 3,760 بچے اور 2,326 خواتین شامل ہیں اور 32,000 زخمی ہیں۔
بشکریہ :.alarabiya.
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…