بین الاقوامی

Terrible destruction due to fire in Israel: اسرائیل میں آگ سے بھیانک تباہی،  جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے کئی ممالک نے طیارے بھیجے

جمعرات کو متعدد ممالک نے اسرائیل میں لگی جنگل کی آگ بجھانے والے طیارے بھیجے جبکہ عملہ دوسرے دن بھی آگ بجھانے کے لیے کارروائی میں مصروف تھا۔ آتش زدگی سے تل ابیب اور بیت المقدس کو ملانے والی ایک بڑی شاہراہ بند ہو گئی۔

اسرائیل نے کی تھی مختلف ممالک سے مدد کی درخواست

آگ بدھ کے روز دوپہر کے قریب بھڑک اٹھی اور گرم، خشک موسم اور تیز ہواؤں کے باعث شعلوں نے دیودار کے جنگل کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بیت المقدس کی فضا دھوئیں سے خاکستر ہو گئی اور احتیاطاً کئی کمیونٹیز کو خالی کروا لیا گیا۔ اسرائیل نے تیزی سے پھیلنے والی جنگل کی آگ پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور مختلف ممالک سے مدد کی درخواست کی تھی ۔

کم از کم 12 افراد دم گھٹنے سے مارے گئے

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے ارد گرد کے پہاڑوں میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد دم گھٹنے سے مارے گئے۔ اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینس سروسز نے بتایا کہ بدھ کے روز کم از کم 12 افراد کا اسپتالوں میں علاج کیا گیا جس کی بنیادی وجہ پھیپھڑوں میں دھواں بھر جانا تھا جبکہ مزید 10 افراد کا اسپتال سے باہر علاج کیا گیا۔

فائر اینڈ ریسکیو سروسز نے عوام کو خبردار کیا

اسرائیل کی فائر اینڈ ریسکیو سروسز نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ پارکوں یا جنگلات سے دور رہیں اور کھانا پکانے کی انگیٹھیاں جلاتے وقت غیر معمولی احتیاط برتیں۔ جمعرات کو اسرائیل کا یومِ آزادی ہے جب عموماً پارکوں اور جنگلوں میں پورے پورے خاندانوں کے لیے کافی مقدار میں کھانا پکایا جاتا ہے۔

اٹلی، کروشیا، اسپین، فرانس اور رومانیہ نے آگ کے شعلوں پر قابو پانے میں مدد کے لیے جہاز جبکہ شمالی مقدونیہ اور قبرص سمیت کئی دیگر ممالک نے بھی پانی گرانے والے طیارے بھیجے۔ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ جمعرات کی صبح آگ بجھانے والے 10 طیارے کارروائی کر رہے تھے اور دن میں مزید آٹھ ہوائی جہاز پہنچ جائیں گے۔

یروشلم کو تل ابیب سے ملانے والی مرکزی شاہراہ جمعرات کو دوبارہ کھول دی گئی جس سے ایک دن قبل شعلوں نے سڑک کو گھیر لیا اور ڈرائیور اپنی گاڑیاں چھوڑ کر خوف کے عالم میں بھاگنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ جمعرات کی صبح آتش زدہ علاقوں کا وسیع حصہ شاہراہ سے نظر آرہا تھا جبکہ سوختہ درختوں اور جھاڑیوں کے بالائی حصے آگ بجھانے والے گلابی پاؤڈر سے ڈھکے ہوئے تھے۔ فضا میں آگ اور دھوئیں کی شدید بدبو رچی تھی۔

واضح رہے کہ شمالی اسرائیل کے جبل الکرمل پر 2010 میں جنگل کی ایک زبردست آگ چار دنوں تک جلتی رہی جس میں 44 افراد ہلاک اور تقریباً 12,000 ایکڑ رقبہ تباہ ہو گیا جس کا زیادہ تر حصہ جنگلات پر مشتمل تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Pravasi Bharatiya Divas: کولکاتا میں سجے گا پرواسی بھارتیوں کا مہاکمبھ، پی ایم مودی کریں گے افتتاح

کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو…

11 minutes ago

Delhi’s 135-year-old ‘Central Secretariat Library: 135 سال پرانی سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری ہٹانے کی تیاری؟ سپریم کورٹ نے لیا ازخود نوٹس

سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری کی تاریخ 1891 سے جڑی ہوئی ہے۔ اسے ابتدا میں ’امپیریل سیکریٹریٹ…

42 minutes ago

Pakistan fast bowler Kainat Imtiaz: پاکستان کی تیز گیند باز کائنات امتیاز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کائنات نے گیند کے ساتھ ساتھ بلے سے بھی پاکستان کے لیے اہم کردار ادا…

2 hours ago