بین الاقوامی

Tanzania Helicopter Crash: تنزانیہ میں ریسکیو مشن کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پانچ افراد جاں بحق

افریقہ کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو پر ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ریسکیو مشن پر روانہ ہونے والا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ تنزانیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (ٹی سی اے اے) نے جمعرات کو اس واقعے کی باضابطہ تصدیق کی۔ اتھارٹی کے مطابق یہ حادثہ بارافو کیمپ کے قریب پیش آیا، جہاں ہیلی کاپٹر اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔ٹی سی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔ یہ سانحہ بدھ کی دوپہر اس وقت پیش آیا، جب ہیلی کاپٹر ایک ریسکیو مشن پر تھا اور پہاڑ پر پھنسے افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

پولیس حکام نے مرنے والوں کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چیک جمہوریہ سے تعلق رکھنے والے دو سیاح شامل ہیں، جنہیں صحت کی خرابی کے باعث پہاڑ سے نیچے لایا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر اڑانے والا زمبابوے کا پائلٹ، ایک تنزانیائی ڈاکٹر اور ایک مقامی ماؤنٹین گائیڈ بھی اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ کلیمنجارو ریجن کے پولیس کمانڈر سائمن میگوا ئیگا کے مطابق یہ ایئربس ایچ 125 ماڈل کا ہیلی کاپٹر تھا، جو ایک تنزانیائی کمپنی کی ملکیت تھا۔تنزانیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی یہ معلوم ہو سکے گا کہ یہ حادثہ تکنیکی خرابی، خراب موسم یا کسی اور وجہ سے پیش آیا۔

واضح رہے کہ شمالی تنزانیہ میں واقع ماؤنٹ کلیمنجارو دنیا بھر کے سیاحوں اور کوہ پیماؤں کے لیے ایک بڑی کشش کا مرکز ہے۔ ہر سال ہزاروں افراد اس پہاڑ کی بلندیوں تک پہنچنے اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں آتے ہیں، جس کے باعث ریسکیو آپریشنز اور فضائی خدمات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ تنزانیائی حکومت سیاحت اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں حکام نے کیبل ٹرانسپورٹ یعنی کیبل کار نظام کے لیے نئے ضوابط متعارف کرانے کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کلیمنجارو پر کیبل ٹرانسپورٹ شروع ہونے سے مقامی پورٹرز کی ملازمتیں متاثر نہیں ہوں گی، کیونکہ یہ نظام موجودہ سہولیات کا متبادل نہیں بلکہ ان کی تکمیل ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

8 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

58 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago