بین الاقوامی

Syria Serial Blast: شام کے دارالحکومت دمشق میں سلسلہ واردھماکے،  فرانسیسی صدرمیکرون کے ہوٹل کے باہرگرا بم

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں منگل کویکے بعد دیگرے 2 دھماکوں سے شہرلرزاٹھا۔ یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے جب فرانس کے صدرایمینوئل میکرون شام کے دورے پرموجود تھے اورصدراحمد الشرع سے ملاقات کے لئے صدارتی محل پہنچ رہے تھے۔ رپورٹوں کے مطابق، میکرون کے صدارتی محل روانہ ہونے کے فوراً بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ایک دھماکہ اس ہوٹل کے قریب بھی ہوا، جہاں فرانسیسی صدرقیام پذیرہیں۔ شامی میڈیا کے مطابق، دونوں دھماکے دمشق کے مرکزی علاقے میں ہوئے، جس کے بعد آگ کے شعلے اوردھوئیں کے گھنے بادل آسمان میں بلند ہوتے دیکھے گئے۔

فرانسیسی صدارتی دفترنے بتایا کہ صدرایمینوئل میکرون مکمل طورپرمحفوظ ہیں اورانہوں نے دھماکوں کی آوازبھی نہیں سنی۔ دھماکوں کے باوجود انہوں نے شام کے صدراحمد الشرع سے طے شدہ ملاقات بھی کی۔ حکام کے مطابق، ان دھماکوں میں کم ازکم 18 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 4 پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔ یہ دھماکے دمشق کے مصروف علاقوں، نیشنل میوزیم آف دمشق اوروزارتِ سیاحت کے قریب پیش آئے۔

صدارتی قافلے کے گزرنے کے فوراً بعد دھماکہ

رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ میکرون کے قافلے کے صدارتی محل روانہ ہونے کے چند ہی لمحوں بعد ہوا۔ دھماکے کے بعد ایک کوڑے دان سے آگ اوردھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ اس کے چند میٹرکے فاصلے پردوسرا دھماکہ بھی ہوا، جوجائے وقوع پرکھڑی ایک ایمبولینس کے قریب پیش آیا، جہاں تقریباً دودرجن افراد موجود تھے۔

چند روزقبل بھی کیفے میں ہوا تھا دھماکہ

واضح رہے کہ 2 جولائی کوبھی دمشق کے ایک کیفے میں بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ تازہ دھماکوں نے ایک بارپھردارالحکومت کی سکیورٹی پرسوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ شام کے صدراحمد الشرع 2024 میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اقتدارمیں آئے تھے اورملک میں امن واستحکام بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حالانکہ پہلے سے بم دھماکوں میں کافی کمی آئی ہے، لیکن ایک ہفتے کے اندر دو بار دھماکہ ہونے سے لوگوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

JDU Expels Anant Singh Neelam Devi For 6 Years: بہار میں جے ڈی یو کی بڑی کارروائی، اننت سنگھ اور نیلم دیوی 6 سال کے لیے پارٹی سے خارج

جن سوراج کے امیدوار کی حمایت کرنا پڑا مہنگا، قانون ساز کونسل انتخابات میں کراس…

31 minutes ago

Dewas Spurious Liquor Tragedy: مدھیہ پردیش کے دیواس میں مشتبہ زہریلی شراب سے 13 اموات، چار دوستوں کی ایک ساتھ موت سے مچی سنسنی

صرف 20 دن کے اندر چاندانا اور بنجانا گاؤں میں 13 افراد کی مشتبہ حالات…

2 hours ago

INDIA Alliance Mega Rally: ایس آئی آر کے معاملے پر سنجے دت نے کھولا محاذ، یکم نومبر کو دہلی میں ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ ریلی

کانگریس کے ہریانہ انچارج نے الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور بیلٹ پیپر کے…

3 hours ago