بین الاقوامی

Ayatollah Ali Khamenei addressed the public: ’’ایران نے اسرائیل پر جیت حاصل کی‘‘جنگ بندی کے بعد پہلی بارسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای عوام سے ہوئے مخاطب

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایران-اسرائیل جنگ بندی کے بعد آج پہلی بار عوام سے مخاطب نظر آئے۔ 26 جون کو انھوں نے عوامی طور پر دعویٰ کیا کہ ان کے ملک نے اسرائیل پر فتح حاصل کی ہے۔ انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں 3 ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی ہوائی حملوں کے بارے میں بھی ذکر کیا۔ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی حملوں سے ہمارے جوہری تنصیبات کو کچھ زیادہ نقصان نہیں ہو سکا ہے، لیکن ہم نے امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر اس کے منھ پر طمانچہ لگا دیا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ پر بھی نشانہ

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج کی تہران پر بمباری کے بعد 12 دنوں تک دونوں ممالک ایک دوسرے پر میزائل اور ڈرون کی بارش کرتے رہے۔ اس جنگ کے دوران خامنہ ای نے ایک خفیہ مقام پر پناہ لے رکھی تھی۔ اب جنگ بندی کے بعد جب انھوں نے عوام سے پہلا خطاب کیا، تو اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی نشانے پر لیا۔ انھوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کے ملک نے امریکہ کے منھ پر طمانچہ مارا ہے اور اسرائیل پر فتح حاصل کی ہے۔

فورو، نتانز اور اصفہان پر امریکہ نے کیا تھا حملہ

خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اس جنگ کے دوران اپنے دکھاوٹی نظریہ کی نمائش کی، جبکہ انھیں اس میں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ دراصل ایران اور اسرائیل کی جنگ میں 22 جون کو امریکہ بھی کود پڑا تھا، اور اس نے اسلامی جمہوریہ کے فورو، نتانز اور اصفہان میں واقع جوہری ٹھکانوں پر بنکر بسٹر بموں سے حملہ کر دیا تھا۔ اس کے اگلے ہی دن ایران نے قطر اور عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغ دیے تھے۔

’’ہمارے پیارے ایران کی جیت کے لیے مبارکباد‘‘

سپریم لیڈر خامنہ ای کے ایکس ہینڈل سے کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ امریکی حکومت پر ہمارے پیارے ایران کی جیت کے لیے مبارکباد۔ امریکی حکومت نے براہ راست جنگ میں حصہ لیا، کیونکہ اسے لگا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو صہیونی حکومت پوری طرح سے تباہ ہو جائے گی۔ حالانکہ اس جنگ سے اسے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ یہاں بھی اسلامی جمہوریہ فتحیاب ہوا اور بدلے میں امریکہ کے چہرے پر زوردار طمانچہ لگا۔

یہ نیا بیان خامنہ ای کے ذریعہ سوشل میڈیا پر کی گئی اس پوسٹ کے کچھ دنوں بعد آیا ہے، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ایران کسی بھی حالت میں، کسی سے بھی، کسی بھی طرح کا استحصال قبول نہیں کرے گا، اور کسی کے آگے نہیں جھکے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

5 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

6 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

6 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

7 hours ago