بین الاقوامی

Spain Ready to Send Peacekeepers to Gaza: غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے اسپین، پی ایم پیدرو سانچیز نے کہا- فلسطین کے حالات اب بھی ناقابل برداشت

میڈرڈ: اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز نے جمعرات کو کہا کہ وہ غزہ میں امن کی بحالی کے لیے سنجیدہ ہیں اور ضرورت پڑنے پر اسپین اپنی فوج بھی وہاں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ سانچیز کے مطابق،’جیسے ہی موقع ملے گا‘ اسپین امن کے قیام کے لیے غزہ پٹی میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے، جو یوکرین میں امن فوج تعینات کرنے کے حوالے سے ان کے مؤقف کے مطابق ہوگا۔

’’یقیناً ہم فلسطین اور غزہ پٹی کو نہیں بھولے ہیں‘‘

اسپین کے سفیروں کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’جب موقع آئے گا تو میں پارلیمنٹ میں یہ تجویز پیش کروں گا کہ ہم فلسطین میں امن فوج بھیجیں، تاکہ دیکھا جا سکے کہ امن کے اس عمل کو کس طرح آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’یقیناً ہم فلسطین اور غزہ پٹی کو نہیں بھولے ہیں۔ اسپین کو فلسطین میں امید جگانے کے عمل میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ وہاں کے حالات اب بھی ناقابلِ برداشت ہیں۔‘‘

یوکرین میں بھی فوج بھیجنے کی خواہش کو دہرایا

پیدرو  سانچیز نے ایک بار پھر امن معاہدے کی صورت میں یوکرین میں بھی فوج بھیجنے کی اسپین کی خواہش کو دہرایا اور وہاں امن کے قیام کے لیے موجودہ وقت کو ’انتہائی ضروری‘ اور ’’فیصلہ کن‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم اس سے قبل بھی اپنے ملک سے دور کئی خطوں میں امن فوج تعینات کر چکے ہیں، تو پھر ہم ایک یورپی ملک ہونے کے ناطے یوکرین کے لیے ایسا کیوں نہیں کر سکتے؟ وہاں امن فوج کیسے نہیں بھیج سکتے؟‘‘

یوکرین میں غیر ملکی فوج کے سخت خلاف ہیں پوتن

حالانکہ، روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین کی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی امن فوج کی تعیناتی کے سخت خلاف ہیں۔ واضح رہے کہ اسپین نے 2024 میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔ میڈرڈ غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی پر یورپ میں سب سے زیادہ تنقید کرنے والے ممالک میں شامل رہا ہے۔ یہ حملہ 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل میں عسکریت پسند گروپ کے حملے کے بعد شروع ہوا تھا۔

غزہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ ہو چکا ہے مکمل

2025 میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ثالثی سے غزہ میں جنگ بندی عمل میں آئی تھی۔ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

7 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

7 hours ago