بھارت ایکسپریس۔
Shoes Stolen In Pakistan: شادی میں جوتا چھپائی یا چرائی تودیکھا اورسنا بھی گیا ہے، لیکن کسی پارلیمنٹ کے باہرسے جوتا چوری ہوجائے تو یہ مذاق معلوم ہوتا ہے۔ پاکستان میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔ دراصل، جس رکن پارلیمنٹ کو سیکورٹی کے لحاظ سے کافی محفوظ مانا جاتا ہے، وہاں ہی جوتا چورگھس گئے۔ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ، سینئرافسران اور صحافیوں سمیت 20 جوڑی جوتے چوری کرلئے۔ اس کے بعد سے جوتا چوری کی خبرسوشل میڈیا پربھی وائرل ہو رہی ہے۔ لوگ طرح طرح کے تبصرے کرکے پاکستان کا مذاق بنا رہے ہیں۔ پاکستان کے لوگ اب مذاق مذاق میں جوتا چوری ہونے سے بچانے کے طریقے بھی بتا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پارلیمنٹ کے اسپیکرنے جوتے چوری ہونے پرنوٹس جاری کیا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے سیکورٹی افسران کو جوتے چوری کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ اب ٹیم وہاں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہی ہے۔
مسجد سے باہرنکلے تو سب ہوئے حیران
دراصل، پاکستان کی پارلیمنٹ کے اندرایک مسجد ہے۔ اس میں پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ، سیکورٹی اہلکاروں اورصحافی نماز پڑھنے کے لئے جاتے ہیں۔ جمعہ کے روزنمازجمعہ ادا کرنے کے دوران سینکڑوں لوگ مسجد کے باہراپنے قیمتی جوتے اتارکرنماز ادا کرنے گئے تھے۔ جب وہ واپس آئے تو 20 جوڑی جوتے-چپل غائب تھے۔ ان میں صحافی، اراکین پارلیمنٹ کے بڑے افسران اورکچھ اراکین پارلیمنٹ کے جوتے تھے۔ سبھی حیران ہوگئے، انہیں ننگے پیرلوٹنا پڑا۔ اس کی جانکاری پارلیمنٹ کے اسپیکرتک پہنچ گئی توانہوں نے مداخلت کی۔ وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں سے پوچھا گیا کہ کیا کسی نے بھی جوتے چوری ہوتے ہوئے نہیں دیکھے؟ اتنی سیکورٹی کے درمیان چورکیسے آگئے؟ کسی نے بھی سیکورٹی سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
لوگوں نے دیا یہ مشورہ
اس حادثہ کے بعد سے جوتا چوری ہونے سے کیسے بچائیں۔ سوشل میڈیا پرلوگ مزہ لے رہے ہیں۔ کئی نے تو ٹپس تک دے ڈالے۔ پاکستان کے ایک یوزرس نے کہا، اگرآپ کے پاس قیمتی جوتے ہیں توایک جوتا باہرچھوڑدیں اورایک جگہ ایک جوتا چھوڑدیں اوردوسرا کہیں چھپا دیں۔ چوربھائی جان ایک جوتا چوری نہیں کرتا، دونوں جوتا چوری کرتا ہے۔ یا ایک جوتا رکھ کردوسرا جوتا ساتھ لے جائیں، آپ جہاں جا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…