حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا اور اس کے بعد سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں جنگ شروع ہوگئی۔ وہ جنگ جو ابھی تک جاری ہے اور لاکھوں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ ادھر جنوبی اسرائیل میں میوزک کنسرٹ پر حملے میں جس اسرائیلی لڑکی کی جان بچ گئی تھی، اب اس نے خودکشی کر لی ہے۔ شیرل گیلون نامی اس لڑکی نے یہ قدم اپنی 22ویں سالگرہ پر اٹھایا۔خودکشی کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کے واقعے کے بعد سے ذہنی طور پر بیمار تھی۔ وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر میں مبتلا تھی۔ اس کا علاج چل رہا تھا۔ وہ اکیلی رہنے لگی تھی۔ شیرل کے بھائی نے بتایا کہ اس نے خود کو الگ تھلگ کر لیا تھا۔ اس میں پوسٹ ٹرامیٹک تناؤ کی علامات تھیں۔
اہل خانہ نے نیتن یاہو حکومت پر بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ اگر حکومت چاہتی تو شیرل کو بچایا جا سکتا تھا لیکن ضرورت کے وقت حکومت نے آنکھیں بند کر لیں۔آپ کو بتادیں کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کے دوران حماس کے جنگجوؤں نے جنوبی اسرائیل میں ایک میوزک کنسرٹ پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران وہ لوگوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر کے قتل کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک کار پر حملہ کیا۔ گاڑی میں بیٹھے تمام افراد کو قتل کر دیا گیا۔ اس کے بعد شیرل، جو وہاں موجود تھی، پولیس کی گاڑی میں بیٹھی اور اسے کفار میمون (جنوبی اسرائیل کا ایک شہر) لے جایاگیا۔ اس طرح وہ اس حملے میں بچ گئی۔لیکن وہ ذہنی طور پر مردہ ہوچکی تھی۔
اسرائیل حماس جنگ میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہو چکی ہیں؟
سات اکتوبر 2023 کو ہونے والے اس حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل نے اعلان جنگ کیا اور یہ جنگ ابھی تک جاری ہے۔ 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی جنگ اب نہ صرف حماس کے ساتھ بلکہ ایران اور حزب اللہ سمیت کئی محاذوں پر جاری ہے۔حالانکہ اب تک کی جنگ میں اسرائیل کے بھی ہزاروں فوجی جوان اور سینکڑوں شہری مارے جاچکے ہیں لیکن اسرائیل اپنے نقصانات کے اعداد وشمار کو چھپانے میں ماہر ہےاور اسی پالیسی پر اس بار بھی کام کررہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…