انڈونیشیا کے جزیرۂ جاوا میں ایک ہولناک سڑک حادثے میں شادی کی تقریب سے واپس آنے والے 13 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ تمام متاثرین ایک پک اپ گاڑی میں سوارتھے کہ راستے میں دوٹرکوں کے درمیان آکرخوفناک حادثے کا شکارہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اتوارکی دوپہرانڈرامایو ریجنسی کے کیاجارن کولون گاؤں کے قریب شمالی ساحلی شاہراہ پر پیش آیا۔ متاثرہ افراد پڑوسی گاؤں پارین میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھروں کوواپس جا رہے تھے۔
ٹریفک پولیس کے سربراہ اُودانگ شریف ہدایت نے بتایا کہ تمام مسافرایک کھلی پک اپ گاڑی میں سفرکررہے تھے۔ یوٹرن لینے کے لیے گاڑی کی رفتارکم کی گئی اوروہ شاہراہ کے درمیانی حصے میں بنے راستے کے قریب رکی ہی تھی کہ پیچھے سے آنے والے ایک وِنگ باکس ٹرک نے زوردارٹکرماردی۔ شدید ٹکرکے باعث پک اپ بے قابو ہوکرمخالف سمت کی لین میں جا پہنچی، جہاں سامنے سے آنے والے ایک اورٹرک نے اسے ٹکرماردی۔ دونوں جانب سے ہونے والی ٹکروں کے نتیجے میں پک اپ گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی اوراس میں سوارایک درجن سے زائد افراد سڑک پرجا گرے۔
پولیس کے مطابق، حادثے میں 13 افراد موقع پرہی دم توڑگئے، جبکہ 5 زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی طورپرخیال ظاہرکیا جا رہا ہے کہ تیزرفتاراورحفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی اس سانحے کی بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں سڑک حادثات کے واقعات عام ہیں۔ اوورلوڈ گاڑیاں، ناکافی حفاظتی انتظامات اورٹریفک قوانین پرمؤثرعمل درآمد نہ ہونے کے باعث ہرسال بڑی تعداد میں جانیں ضائع ہوتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…