مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں ماڈل رومی القحطانی عالمی سطح پر سعودی عرب کی نمائندگی کریں گی ۔جس کا اعلان ماڈل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز سعودی ماڈل رومی القحطانی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب مس یونیورس میں حصہ لے رہا ہے اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں مس یونیورس 2024 میں اپنے ملک کی نمائندگی کروں گی۔
سعودی ماڈل نے خود اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 2024 میں سعودی عرب کی جانب سے مس یونیورس مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب مقابلے کا انعقاد کرنے والی تنظیم نے خود القحطانی کے دعوے کی تردید کی ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک سے شرکاء کا انتخاب ایک سخت عمل ہے، جو ہماری شرائط اور رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کرتا ہے۔ ہر ملک کا انتخاب پہلے سے بنائے گئے قوانین کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ہم واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ سعودی عرب میں کسی قسم کا کوئی مقابلہ منعقد نہیں کیا گیا۔ اس سلسلے میں کوئی بھی دعویٰ غلط اور گمراہ کن ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘سعودی عرب ابھی ان ممالک میں شامل نہیں ہے جو اس سال کے مقابلے میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔ ہم فی الحال نیشنل ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے ممکنہ امیدواروں کے لیے اسکریننگ کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
رومی القحطانی کون ہیں؟
27 سالہ رومی القحطانی کا تعلق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ہے، وہ پیشہ ورانہ طور پر ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوینسر ہیں جبکہ اُنہوں نے dentistry میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔
رومی القحطانی عربی زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی اور فرانسیسی زبان بولنے میں بھی مہارت رکھتی ہیں، وہ مختلف ممالک کے سفر کی شوقین ہیں، ماڈل اب تک متحدہ عرب امارات، مصر اور اٹلی سمیت کئی ممالک کا سفر کر چکی ہیں۔
بھارت ایکسپریس
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…