بھارت ایکسپریس۔
G20 Summit: روسی صدر ولادیمیر پتن کی ہندوستان میں جی-20 سمٹ میں انفرادی طور پر حصہ لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ رائٹرس نے کریملن کے حوالے سے یہ جانکاری دی۔ ہندوستان میں آئندہ ماہ یعنی ستمبر میں جی-20 سمٹ کا انعقاد ہونا ہے۔
روس کے صدر کے ترجمان دمتری پیسکوو نے کہا کہ صدر ولادیمیر پتن ہندوستان میں ستمبر میں ہونے والے جی-20 سمٹ کے لئے سفرکا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ان کی توجہ ایک خصوصی فوجی مہم پر ہے۔
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے جاری کیا ہے گرفتاری وارنٹ
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) نے ولادیمیر پتن پر یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ حالانکہ کریملن نے ان الزامات کو ازسرنو خارج کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بیرون ملک کا سفر کرتے وقت ولادیمیر پتن کو گرفتار کئے جانے کا خطرہ ہے۔
برکس کانفرنس سے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا خطاب
اسی وجہ سے روسی صدر ولادیمیر پتن نے بدھ کو جنوبی افریقہ میں برکس رہنماؤں کے اجلاس میں ذاتی طور پر نہیں بلکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے مغربی ممالک پر یوکرین کے علاقے ڈونباس میں رہنے والے لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ روس کے خصوصی فوجی آپریشن کا مقصد اس جنگ کو ختم کرنا ہے۔
مغربی ممالک پرعائد کئے سنگین الزامات
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی مغربی ممالک کی دنیا میں اپنی بالادستی برقرار رکھنے کی خواہش کے باعث یوکرائن میں سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ولادیمیر پتن نے کہا کہ روس نے ان لوگوں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جو اپنی ثقافت، اپنی روایات، اپنی زبان اور اپنے مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…