ہیومن رائٹس واچ (HRW) نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیل کا محصور غزہ پٹی میں امداد کی اجازت دینے سے انکار ایک “جنگی جرم” ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے پروگرام ڈائریکٹر، ساری باشی نے کہا، “پچھلے دو ہفتوں میں جس طرح سے عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور شہریوں کے تحفظ کے بارے میں بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی وہ بہت افسوسناک ہے۔”
فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہے اسرائیل: ایچ آر ڈبلیع
باشی نے کہا کہ “حقیقت یہ ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے، اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کا جواز نہیں بنتا اور ہم ابھی یہی دیکھ رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا، “غزہ میں امداد کی اجازت دینے سے انکار جنگی جرم ہے۔ یہ اجتماعی طور پر عام شہریوں کو جنگجوؤں کے اعمال کی سزا دے رہا ہے۔ اور چونکہ غزہ کے تقریباً نصف لوگ بچے ہیں، اس لیے یہ اجتماعی طور پر بچوں کو بالغ جنگجوؤں کے اعمال کی سزا دے رہا ہے۔
اسرائیل کے دورہ پر یونانی وزیر اعظم
دوسری جانب یونان کے وزیر اعظم Kyriakos Mitsotakis اسرائیل پہنچ چکے ہیں اور نیتن یاہو سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ ہفتے کے روز، یونانی وزیراعظم نے قاہرہ امن اجلاس میں کہا کہ کوئی فوجی مداخلت قابل عمل سیاسی حل کی جگہ نہیں لے سکتی۔ ان کا یہ دورہ اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے بھی برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک اور امریکی صدر جو بائیڈن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یکجہتی کے اظہار کے لیے اسرائیل کا دورہ کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔
غزہ سے تازہ ترین اپڈیٹ
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اہلکار نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 5,087 فلسطینی مارے گئے جن میں 2,055 بچے اور 1,119 خواتین شامل ہیں۔ ان حملوں میں مزید 15,273 زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں اور ایندھن کی قلت کے باعث 12 ہسپتال اور 32 ہیلتھ سینٹر بند ہیں۔ جبکہ، 830 بچوں سمیت تقریباً 1500 افراد اب بھی منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں 57 طبی اہلکار ہلاک اور 100 زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 436 فلسطینی جاں بحق ہوئے، جن میں 182 بچے بھی شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…