بین الاقوامی

Iran Vs Israel: مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بڑے پیمانے پر نسل کشی ہے، قطر کے امیر اسرائیل پر ہوئے برہم

اس وقت پوری دنیا کی نظریں مشرق وسطیٰ پر لگی ہوئی ہیں۔ بارود کے ڈھیر پر بیٹھا مشرق وسطیٰ اس وقت انتہائی برے دور سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف اسرائیل حماس، حزب اللہ اور ایران کے خلاف کئی محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے تو دوسری طرف لبنان اور ایران سے اسرائیل پر مسلسل راکٹ داغے جا رہے ہیں۔ اس سب کے درمیان قطر کے امیر نے سخت ردعمل دیا ہے۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ اجتماعی نسل کشی ہے۔ غزہ پٹی میں جس طرح سے حملے ہو رہے ہیں، وہ قابل مذمت ہے ۔ ایسی صورتحال میں جنگ بندی کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور ہم اس کا مطالبہ کرتے ہیں۔

قطر کے امیر نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی سرزمین میں اسرائیل کی دراندازی اور حملے فوری بند کیے جائیں۔ امن قائم کیے بغیر سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے دوحہ میں ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ سمٹ میں لبنان پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں فضائی حملے اور وہاں زمینی حملے کر رہا ہے جو کہ درست نہیں۔

اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن وہ اس کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا، جس میں 1200 اسرائیلی ہلاک اور 250 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیلی حملے میں غزہ کے 41500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی دوران اس ہفتے اسرائیل نے حزب اللہ کو کمزور کرنے کے لئے  لبنان میں تیز رفتار حملے کیے جس کے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر حملہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Special Camp for SIR in Delhi’s Ranjit Nagar: دہلی کے رنجیت نگر میں ایس آئی آر کو لے کر خصوصی کیمپ، بی ایل او اور افسران کر رہے مسائل کا حل

مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…

20 minutes ago

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

3 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

3 hours ago