بین الاقوامی

Israel-Hamas Cease Fire: رمضان کے مہینے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق قطر نے کہی یہ حیران کن بات

اسرائیل اورحماس کے درمیان لڑائی کوروکنے اوریرغمالیوں کوآزاد کرانے کے معاہدے کے قریب نہیں ہیں۔ یہ بات قطر نے کہی ہے۔ ساتھ ہی خبردارکیا ہے کہ صورت حال “انتہائی پیچیدہ” ہے۔ امریکی، قطری اورمصری ثالثین میں ہفتوں کے مذاکرات کے باوجود پیرکو مسلمانوں کے مقدس ماہِ رمضان کا آغاز کسی جنگ بندی اوریرغمالیوں کے تبادلے کے بغیرہوا جبکہ ثالثین کا مقصد اس کے برعکس تھا۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا، “ہم کسی معاہدے کے قریب نہیں ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم فریقین کوایسی زبان پرمائل ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہے ہیں، جو معاہدے کے نفاذ پرموجودہ اختلاف کو دورکرسکے۔” الانصاری نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا، تمام فریقین “مذاکرات پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ رمضان کی حدود میں کسی معاہدے تک پہنچ سکیں۔” لیکن انہوں نے مزید کہا کہ وہ معاہدے پر”کوئی مخصوص وقت نہیں دے سکتے” جبکہ تنازعہ “زمین پر بہت پیچیدہ” رہا۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق سات اکتوبرکو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی جوابی بمباری اور زمینی حملے میں 31,112 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ ترخواتین اوربچے ہیں۔ قطرنے اس سے قبل نومبرکے آخرمیں لڑائی میں ایک ہفتے کے وقفے کی ثالثی کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی اورغیرملکی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ محصور فلسطینی سرزمین پرامداد بھی پہنچی تھی۔

الانصاری سے پوچھا گیا کہ آیا کہ قطر نے جنگ بندی کی کوششوں میں حماس پردباؤ ڈالا ہے، جس کا دوحہ میں سیاسی دفترہے۔ انہوں نے کہا، “ایک ثالث کے طورپرجوفریقین کے درمیان خیالات کا تبادلہ کررہا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ ایسی (دباؤ کی) اصطلاحات استعمال کرنا یا فائدہ اٹھانا مفید ہے۔” لیکن انہوں نے کہا، قطر “فریقین کو ایک معاہدے تک پہنچانے کے لیے یقینی طور پر ہر وہ چیز استعمال کر رہا ہے جو ہمارے لیے ممکن ہے۔”

بشکریہ: العربیہ اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

26 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago