بین الاقوامی

Qatar Gas Plant Explosion: قطر کے گیس پلانٹ میں دھماکہ، 13 افراد ہلاک، مہلوکین میں بھارتی اور پاکستانی شہری شامل، سفارت خانے نے جاری کیا ہیلپ لائن نمبر

دوحہ: قطر کے راس لفان انڈسٹریل سٹی میں واقع گیس تنصیب میں ہونے والے زور دار دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہو گئے ہیں۔ قطری حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بھارتی اور پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، تاہم بھارتی شہریوں کی صحیح تعداد کی ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

بارزان گیس سپلائی پلانٹ میں پیش آیا حادثہ

قطر کے وزیر توانائی اور قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد بن شریدہ الکعبی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کی شام بارزان مقامی گیس سپلائی پلانٹ میں آپریشن شروع ہونے کے دوران پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور اب آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔

بھارتی سفارت خانہ متاثرین کے رابطے میں

دوحہ میں واقع بھارتی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ قطری حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ سفارت خانے نے سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راس لفان انڈسٹریل سٹی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی جاتی ہے۔

ہیلپ لائن نمبرز جاری

بھارتی سفارت خانے نے متاثرہ خاندانوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبرز +974-55647502 اور +974-55384683 جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ cons.doha@mea.gov.in ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا

اس سے قبل سفارت خانے نے ایک بیان میں حادثے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کچھ افراد لاپتہ بھی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس مشکل گھڑی میں قطر میں مقیم بھارتی برادری حکومتِ قطر اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی سلامتی کے لیے دعا گو ہے۔ قطر انرجی کے مطابق دھماکہ اور آگ بارزان گیس سپلائی پلانٹ میں آپریشن کے آغاز کے دوران پیش آئی، تاہم فوری کارروائی کے نتیجے میں صورتحال کو قابو میں لے لیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

6 hours ago

TB Mukt Bharat: انڈمان و نکوبار سے ’ٹی بی مکت بھارت‘ مہم کا آغاز، ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما نے افسران و ملازمین کو دلایا عہد

انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…

7 hours ago