بین الاقوامی

PM Modi Welcomes: ’وزیراعظم نریندر مودی جی، تاشقند کی سرزمین پر آپ کا استقبال ہے‘، بھارتی وزیراعظم نے شیئر کی دل جیت لینے والی ویڈیو

وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ سے ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے سے قبل وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو شیئر کی، جس میں ازبکستان کے طلبہ نریندر مودی کی تعریف کرتے اور تاشقند میں ان کے استقبال کے لیے اپنی بے تابی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

ازبک طلبہ نے کہا، تاشقند میں آپ کا استقبال ہے

ویڈیو میں ازبکستان کے کچھ طلبہ و طالبات کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ’’وزیراعظم نریندر مودی جی، تاشقند کی سرزمین پر آپ کا استقبال ہے۔ ہم آپ کے تاشقند آنے کا انتظار کررہے ہیں۔‘‘کچھ طلبہ نے بھارت اور ازبکستان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم مودی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ازبکستان کے عوام اور طلبہ کی جانب سے ظاہر کیے گئے جوش و خروش کو اجاگر کیا۔

29 اور 30 اگست کو ازبکستان کا دورہ

ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کی دعوت پر وزیراعظم نریندر مودی 29 سے 30 اگست 2026 تک تاشقند کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ وزیراعظم مودی کا ازبکستان کا چوتھا دورہ ہوگا۔

دورے کے دوران وزیراعظم مودی صدر شوکت مرزیایوف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ دونوں رہنما تجارت و سرمایہ کاری، دفاع، ڈیجیٹل رابطے، توانائی، تعلیم اور عوام کے درمیان باہمی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیں گے اور مستقبل کے لیے مشترکہ ایجنڈا طے کریں گے۔

دونوں لیڈرز’وکست بھارت‘ اور ’ازبکستان-2030‘ کے مشترکہ ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

وزیراعظم مودی کے تاشقند میں شاستری میموریل اور تاشقند اسٹیٹ یونیورسٹی آف اورینٹل اسٹڈیز میں قائم مہاتما گاندھی مرکز کا دورہ کرنے کا بھی امکان ہے۔

تاشقند سے بشکیک جائیں گے وزیراعظم

ازبکستان کے دورے کے بعد وزیراعظم مودی کرغیز جمہوریہ کے صدر صدر صادِر ژاپاروف کی دعوت پر تاشقند سے بشکیک جائیں گے، جہاں وہ 31 اگست سے 1 ستمبر 2026 تک ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی 26ویں سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔یہ سربراہی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے۔ بھارت 2017 سے اس تنظیم کا مکمل رکن ہے۔

ایس سی او اجلاس میں بھارت کی ترجیحات پر خطاب

وزیراعظم مودی SCO سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ سلامتی، رابطہ کاری اور مواقع سے متعلق بھارت کی ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔ وزیراعظم سربراہی اجلاس کے موقع پر SCO کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مودی وسطی ایشیا کے مالا مال ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والے چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ بھارت کے وزیراعظم کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب نئی دہلی وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک، اقتصادی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔ ازبکستان اور کرغیز جمہوریہ کے دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں سے ان تعلقات کو نئی سمت ملنے کی توقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Explained: بھارت کے کن انتخابات میں آج بھی بیلٹ پیپر استعمال ہوتے ہیں اور کیوں؟

ای وی ایم کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کا ملاپ، سیاسی…

33 minutes ago

Construction & Demolition Work Ban: دہلی-این سی آر میں 5 سے 20 نومبر تک تعمیراتی اور انہدامی کاموں پر پابندی، جانیے کیا ہے وجہ

مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی سمیت پورے…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ نے راہل گاندھی اور اکھلیش یادو پر کسا طنز، دیگر ریاستوں میں بی جے پی کی کامیابیوں کا بھی کیا ذکر

اپنے خطاب میں امیت شاہ نے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے…

2 hours ago