بین الاقوامی

PM Modi arrives in New York : پی ایم مودی کے نیو یارک پہنچتے ہی وائٹ ہاوس سے جاری ہوا بڑا بیان

وزیراعظم نریندر مودی اپنے پہلے سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ چکے ہیں ، اب سے تھوڑی دیر پہلے پی ایم مودی نیو یارک پہنچے ہیں ۔ آج صبح امریکہ کے لئے دہلی سے روانہ ہوئے تھے ۔ شام ہوتے ہیں قریب 10 بجے کے آس پاس پی ایم مودی امریکہ کے شہر نیویارک پہنچ گئے ہیں ۔ امریکہ پہنچنے کے بعد نیو یارک سے ان کے دورے کا آغاز ہورہا ہے ، کل وزیراعظم نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر منعقد ہونے والے عالمی یوم یوگا کی تقریب کی قیادت کریں گے ۔ اس کے بعد امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔

 

وزیراعظم نریندر مودی نیویارک دورے کے دوران متعدد امریکی کمپنیوں کے سربراہان، ماہر تعلیم، اکنامسٹ، آرٹسٹ، سائنسداں، اسکالرز ،انٹرپرینرز، اکیڈمیشین اور صحت کے شعبے کے ماہرین سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے ، بھارت میں ان کے سرمایہ کاری کے مواقع اور آسانیوں کے بارے میں انہیں آگاہ کریں گے اور انہیں مدعو کریں گے کہ وہ بھارت کے بازار میں اپنے لئے بہترین موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں اور سرمایہ کاری کریں ۔ وزیراعظم نریندر نیویارک میں مہمانوں کی ایک لمبی فہرست ہے جن سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد یوگا کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ پہنچے سے تھوڑی دیر پہلے وائٹ ہاوس سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت امریکہ کے لیے کلیدی اور اہم شراکت دار ہے۔ اگر آپ ذرا آگے دیکھیں تو یہ کہنا درست ہے کہ یہ مستقبل میں سب سے زیادہ واضح اور مضبوط رشتہ ثابت ہونے والا ہے۔ امریکی نیشنل سیکورٹی کوآرڈینیٹر جان کربی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پی ایم مودی کا یہ سرکاری دورہ چین یا روس کے بارے میں نہیں ہے، یہ امریکہ اور بھارت کے باہمی تعلقات کو اپنی بنیاد پر بہتر بنانے کے بارے میں ہے۔ یہ پی ایم مودی یا ہندوستانی حکومت کو کچھ مختلف کرنے پر مجبور کرنے  کے بارے میں نہیں ہے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ  ہندوستانیوں کے ساتھ، ہم ایک محفوظ اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطے میں یقین رکھتے ہیں، اس لیے اپنے دفاعی تعاون کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کرنا سب سے زیادہ اہم ہے ۔یہاں وائٹ ہاؤس میں یہ ایک بڑا ہفتہ ہے۔ یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی توثیق کرے گا اور ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو بلند کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

42 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

1 hour ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago