بھارت ایکسپریس۔
PM Narendra Modi US Visit: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات (22 جون) کو صدر جوبائیڈن کے ساتھ وائٹ ہاوس میں دوطرفہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد وزیراعظم مودی اور جو بائیڈن کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، جس میں ان سے ہندوستان میں حقوق انسانی اور اقلیتوں سے متعلق سوال کئے گئے۔
اس پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ ”ہندوستان میں جمہوریت ہے، جیسا کہ صدرجوبائیڈن نے کہا کہ دونوں کے ڈی این اے میں جمہوریت ہے، جمہوریت کو ہم جیتے ہیں۔ ہماری حکومت جمہوریت کے اقدار پر بنی آئین کی بنیاد پرچلتی ہے۔ یہاں کاسٹ، کریڈ اور جینڈر سے متعلق کوئی بھید نہیں ہوتا ہے۔”
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اگرہیومن ویلیوز اور ہیومن رائٹ نہیں تو ڈیموکریسی ہے ہی نہیں۔ ہندوستان سب کا ساتھ، سب کا اعتماد اور سب کی کوشش سے چلتی ہے۔ اس دوران انہوں نے دہشت گردی کا موضوع ایک بار پھر اٹھایا۔“
وزیراعظم مودی نے کیا کہا؟
وزیراعظم نریندر مودی نے جمہوریت سے متعلق کئے گئے ایک سوال سے متعلق کہا، ”مجھے حیرانی ہو رہی ہے کہ لوگ کہتے ہیں، لوگ کہتے ہیں نہیں… ہندوستان ایک جمہوریت ہے۔ جیسے صدر بائیڈن نے کہا کہ ہندوستان اورامریکہ دونوں کے ڈی این اے میں جمہوریت ہے۔ جمہوریت ہماری روح ہے، جمہوریت ہماری رگوں میں ہے۔ اسی جمہوریت کو ہم جیتے ہیں۔ ہمارے آبا واجداد نے اس کو الفاظ میں آئین کے طور پر ڈھالا ہے۔“
بھارت ایکسپریس۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…