بین الاقوامی

PM Modi in Trinidad and Tobago: “اب چھٹی نسل تک کے غیر مقیم بھارتیوں کو OCI کارڈ دیے جائیں گے”، وزیر اعظم مودی نے پورٹ آف اسپین میں بھارتی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا بڑا اعلان کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو (مقامی وقت) ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں ہندوستانی نژاد شہریوں کو ایک بڑا تحفہ دیا اور اعلان کیا کہ اب چھٹی نسل تک کے این آر آئیز کو اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ دیے جائیں گے۔ اس کارڈ کے ذریعے وہ ہندوستان میں بغیر کسی پابندی کے رہ سکیں گے اور کام کر سکیں گے۔

پی ایم مودی نے ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کیا

ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی راجدھانی پورٹ آف اسپین میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور این آر آئیز کے درمیان نہ صرف خون یا کنیت سے تعلق ہے ،بلکہ گہرے جذباتی اور ثقافتی رشتوں سے بھی ہے۔

چھٹی نسل تک کے لوگوں کو OCI کارڈ ملے گا

انہوں نے کہا، “آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں چھٹی نسل تک کے ہندوستانی نژاد لوگوں کو بھی او سی آئی کارڈ دیئے جائیں گے۔ ہم صرف خون یا کنیت سے جڑے ہوئے نہیں ہیں، آپ ہماری روح سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہندوستان آپ کا استقبال کرتا ہے، ہندوستان آپ کو گلے لگاتا ہے۔”

وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی نژاد لوگوں سے بھی کہا کہ وہ ہندوستان آئیں اور اپنے آباؤ اجداد کی سرزمین دیکھیں اور اس سے اپنا تعلق گہرا کریں۔ انہوں نے کہا، “میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ ہندوستان کو صرف سوشل میڈیا پر نہیں، بلکہ ذاتی طور پر دیکھیں۔ اپنے آباؤ اجداد کےگاؤں میں جائیں، اس مٹی پر چلیں، جس پر وہ چلے تھے۔ اپنے بچوں اور پڑوسیوں کو بھی ساتھ لائیں، جو بھی چائے اور اچھی کہانیوں سے محبت کرتا ہے، لے آئیں۔ ہندوستان کھلے دل، گرم جوشی اور جلیبی سے آپ کا استقبال کرے گا۔”

وزیر اعظم مودی نے یہ بھی بتایا کہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ہندوستان کے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کو اپنانے والا خطہ کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا، “میں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وہ خطے کا پہلا ملک ہے، جس نے ہندوستان کا یو پی آئی سسٹم اپنایا۔ اب پیسے بھیجنا اتنا ہی آسان ہوگا جتنا کہ گڈ مارننگ کا پیغام بھیجنا۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ ویسٹ انڈیز کی باؤلنگ سے بھی تیز ہوگی۔”

ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ملک آج دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بن گیا ہے اور اس نے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔ جلد ہی ہم دنیا کی سب سے بڑی تین معیشتوں میں شامل ہو جائیں گے۔ ہندوستان کی ترقی کے ثمرات معاشرے کے سب سے زیادہ ضرورت مند طبقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ ہندوستان نے پچھلی دہائی میں 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو انتہائی غربت سے باہر نکالا ہے۔ “بھارت کی ترقی ہمارے جدید خیالات رکھنے والے اور پُرجوش نوجوانوں کی بدولت ہو رہی ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

8 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

9 hours ago