بین الاقوامی

Mary Millben on PM Modi: ہالی ووڈ گلوکار ہ میری ملبین وزیراعظم نریندر مودی  کی  فین، امریکی چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ الیکشن جیتیں

Mary Millben on PM Modi:  ‘وزیراعظم نریندر مودی ہندوستان اور ہندوستان امریکہ تعلقات کے لیے بہترین رہنما ہیں۔’ یہ باتیں افریقی نژاد امریکی ہالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ میری ملبین نے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم دوبارہ الیکشن جیتیں، تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوسکیں۔ ملبین نے یہ بھی کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ پی ایم مودی مئی میں ہونے والے انتخابات جیتنے کی راہ پر ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میری ملبین نے کہا، ‘میں آپ کو بتانا چاہوں گی کہ یقیناً یہاں امریکہ میں وزیر اعظم  مودی کے لیے بہت زیادہ حمایت کرنے والے موجود ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ بہت سے لوگ وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ہندوستان کے لیے بہترین لیڈر ہیں۔ میری ملبین کی ہندوستان میں بہت زیادہ مداح ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی قومی ترانہ ‘جن گنا من’ اور ہندو گیت’اوم جئے جگدیش ہرے’ بھی گایا ہے۔

ملبین نے ہندوستانیوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی

میری ملبین نے کہا، ‘مجھے یقین ہے کہ یہ انتخابی موسم امریکہ، ہندوستان اور دنیا کے لیے سب سے اہم انتخابی موسم میں سے ایک ہونے والا ہے۔ اس لیے بحیثیت شہری ہم سب کی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور ہمیں اسے پورا کرنا ہے۔ ملبین نے ہندوستانیوں سے ووٹ دینے کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘میں ہندوستان میں اپنے تمام پیارےپریوار کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ وہ اس انتخابی موسم میں اپنا ووٹ ڈالیں۔تاکہ آپ کی آوازیں سنی جا سکیں۔’

پی ایم مودی ہندوستان کے لیے بہترین لیڈر ہیں: ملبین

ملبین نے کہا، ‘یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے، پورا ہندوستان جانتا ہے کہ میں پی ایم مودی کی بڑا حامی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ ہندوستان کے لیے بہترین لیڈر ہیں۔ وہ بھارت امریکہ تعلقات کے لیے بھی ایک بہتر رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘یہ وہ وقت ہے جب شہریوں کو آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، اپنے عقائد کا اشتراک کریں، وہ چیزیں شیئر کریں، وہ پالیسیاں جو ہمارے ممالک اور یقیناً ہمارے رہنماؤں کے لیے اہم ہیں۔ ہم اپنے ملکوں میں تبدیلی لانے کی طاقت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دھنداور سردی مزید بڑھے گی،سردی کا قہر جاری ، محکمہ موسمیات نے کہا- رہیں بچ کر

امریکہ اور بھارت دونوں میں انتخابات ہونے ہیں

اس سال ملک میں لوک سبھا انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔جس کے لیے مارچ اپریل میں ووٹنگ ہو سکتی ہے۔ امریکہ میں بھی رواں سال نومبر میں صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ میری ملبین سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر رہی ہیں۔ جب وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ سال جون میں امریکہ کے سرکاری دورے پر گئے تھے تو میری ملبین نے ایک پروگرام میں ہندوستان کا قومی ترانہ ‘جنا گنا من’ گایا تھا۔ اس کے بعد سے وہ ہندوستان میں بہت مقبول ہو گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

13 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

21 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

37 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

1 hour ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

2 hours ago