بین الاقوامی

Peshawar-bound Jaffar Express hijacked: پاکستان میں بلوچ آرمی نے ٹرین کو کیا ہائی جیک،450مسافروں کو بنایا یرغمال،دونوں طرف سے فائرنگ جاری،6پاک فوج ہلاک

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور زخمی ہوا ہے جب کہ مسافروں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کنٹرولر ریلوے کوئٹہ محمد شریف نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ ڈھاڈر مشکاف اسٹیشن کے قریب ٹرین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ان کے بقول یہ علاقہ سبی ریلوے اسٹیشن سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے۔ڈپٹی کنٹرولر کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ٹرین ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ تاہم اُس علاقے میں موبائل سنگل نہ ہونے اور وائرلیس سیٹ کام نہ کرنے کی وجہ سے ٹرین کے عملے سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرین میں 450 کے قریب مسافر سوار تھے جن کے ہمراہ سیکیورٹی اسکواڈ بھی موجود تھا۔اس بیچ بی ایل اے نے پاکستانی فوج کو دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اگر ہوائی حملے بند نہیں کئے گئے تو تمام مسافروں کو مار دیں گے۔

آپ کو بتادیں کہ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر ضلع بولان کے علاقے مشقف کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا، ریلوے حکام نے کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرین پر مسلح حملے کی تصدیق کی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور زخمی ہوا، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور بھاری فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق سبی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں، پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں، محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز مذکورہ علاقے کی جانب روانہ ہوچکی ہیں، واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشت گردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، تاہم ابھی ابتدائی تحقیقات شروع کی جائیں گی۔ حکومت بلوچستان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے، کہا گیا ہے کہ تمام ادارے متحرک ہیں، عوام پرامن رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

10 hours ago