بین الاقوامی

ایران سے لڑائی میں کم پڑیں گے امریکی ہتھیار! پنٹاگن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دی بڑی وارننگ، کیا جنگ میں جیت جائے گا ایران؟

امریکہ، اسرائیل اورایران کے درمیان آج پانچویں دن بھی جدوجہد جاری ہے۔ پنٹاگن سے ملی جانکاری کے مطابق، اگرامریکہ آئندہ 10 دنوں تک ایران پرحملے جاری رکھتا ہے توان کے پاس میزائلوں کا بھنڈاریا ذخیرہ کم ہوسکتا ہے۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کوجھوٹا ثابت کرتا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کے پاس لامحدود اسٹاک ہے۔ وہ غیرمعینہ مدت تک جنگ لڑسکتے ہیں۔

تہران پرفوجی حملے کے بعد دھوئیں کا غبار

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روزدوپہرکوصحافیوں سے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی پیش رفت سے مطمئن نہیں ہیں۔ اس کے ہی 3 گھنٹے بعد انہوں نے اس آپریشن کا حکم دیا، جس میں ایران کے کئی ٹاپ لیڈران کومارگرایا گیا، جن میں سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای اورکئی فوجی سربراہ بھی شامل تھے۔ ایران نے جوابی کارروائی میں بحرین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اورعراق میں امریکی ٹھکانوں کومیزائلوں اورڈرون سے نشانہ بنایا۔ 2 مارچ 2026 کودارالحکومت تہران پرفوجی حملے کے بعد دھوئیں کا غباراٹھتا ہوا دکھائی دیا۔

گولہ-بارود کی کمی کا ذکر

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، پنٹاگن نے ڈونلڈ ٹرمپ کومطلع کیا ہے کہ لمبے وقت تک چلنے والے جدوجہد میں گولہ بارود کے ذخیرے کی بھرپائی کے لئے زبردست لاگت جیسے کئی خطرات شامل ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ منگل کے روزٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پوسٹ میں لکھا کہ یہ ذخیرہ امریکہ کوہمیشہ جنگ لڑنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا، “درمیانے اورمتوسط درمیانے درجے کے امریکی گولہ بارود کا ذخیرہ کبھی زیادہ یا بہترنہیں رہا۔ جیسا کہ آج مجھے بتایا گیا، ہمارے پاس ان ہتھیاروں کی عملی طورپرلامحدود سپلائی ہے۔ ان کے استعمال سے جنگیں ‘ہمیشہ کے لیے’ اور بہت کامیابی سے لڑی جا سکتی ہیں۔” اگرچہ ٹرمپ نے پیرکے روزکہا تھا کہ ایران پرحملہ چارسے پانچ ہفتوں تک جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ یہ زیادہ دیرتک چل سکتا ہے۔

 کون سے ہتھیارکم پڑسکتے ہیں؟

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اس وقت تک امریکی ذخیرے میں کچھ ہتھیار، خصوصی طورپرانٹرسیپٹرمیزائلیں بہت کم ہوسکتی ہیں۔ 23 فروری کووال اسٹریٹ جنرل نے بتایا کہ پنٹاگن کے افسران اورجوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے ٹرمپ کوایران کے خلاف لمبے وقت تک چلنے والے جدوجہد کے خطرات کے بارے میں وارننگ دی تھی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Relief For Small Traders: چھوٹے تاجروں کے لیے دیوالی سے پہلے خوشخبری! جی ایس ٹی رجسٹریشن سے ریفنڈ تک آسان ہو سکتے ہیں قواعد

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں چھوٹے اور کم خطرے والے کاروباروں کے لیے…

12 minutes ago

Modi 25 Years Public Life: پی ایم مودی کے 25 سالہ عوامی سفر کو وقف خدمت ہفتہ شروع، پٹیالہ میں 400 ضرورت مند خاندانوں کو راشن

وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی سفر اور ان کی سالگرہ کے موقع…

60 minutes ago

Montana Governor praises Modi’s leadership: ’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت دنیا کے لیے مثال‘، امریکی گورنر نے کی بھرپور ستائش

بھارت کے دورے پر آئے امریکی ریاست مونٹانا کے گورنر گریگ جین فورٹے نے وزیر…

1 hour ago

25Years of Seva: سیوا کے 25 برس: گجرات سے عالمی سطح تک نریندر مودی کا سفر

عوامی زندگی کے 25 برسوں نے ہندوستان کی سیاست، معیشت اور عالمی حیثیت کو نئی…

2 hours ago

Chemistry Nobel Prize 2026: کیمسٹری کا 2026 کا نوبیل انعام ہنری بی کاغن اور کینسو سوئی کے نام، تحقیق نے دکھائی نئی راہ

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے آرگینک کیمسٹری میں اہم دریافت پر دونوں سائنس دانوں…

2 hours ago