پاکستان میں ایک بس پر بڑا حملہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے 9 افراد کو ان کی شناخت پوچھ کر گولی مار کر ہلاک کر دیاہے۔ بس حملے میں ہلاک ہونے والے تمام مسافروں کا تعلق پنجاب، پاکستان سے تھا۔ وہ کوئٹہ سے لاہور جارہے تھے کہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسلح افراد نے بس پر حملہ کردیا۔بلوچستان کا علاقہ کافی خطرناک ہے اور یہاں ایسے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ ‘انڈین ایکسپریس’ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ژوب کے علاقے میں ایک بس کو روکا اور پھر مسافروں سے ان کی شناخت پوچھی۔ اس کے بعد 9 افراد کو گولی مار دی گئی۔ نوید عالم نے بتایا کہ تمام مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ابھی تک کسی تنظیم نے بس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم اس سے قبل بھی بلوچ تنظیمیں پاکستان اور بلوچستان میں ایسے حملے کر چکی ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے مسافروں کو بس سے اتارا اور پھر ان کی شناخت پوچھی۔ انہوں نے 9 بے گناہ لوگوں کو قتل کیا۔
یاد رہے کہ اس سال مارچ میں بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کر لیاتھا۔ ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے۔ یہ دعویٰ کیا گیا کہ بلوچ آرمی نے مسافروں کے ساتھ ساتھ کچھ پاکستانی فوجی اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔ ادھر یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ کوئٹہ اور مستونگ سمیت بعض مقامات پر تین مسلح افراد نے حملے کیے ہیں تاہم بلوچ حکومت کے ترجمان رند نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ممبئی، 26 اکتوبر (آئی اے این ایس): کامیڈی کی دنیا میں کچھ فنکار ایسے ہوتے…
بیٹیوں کو گھر سے باہر بھیجنے سے پہلے خاندانوں کے ذہن میں ان کی حفاظت…
الہ آباد ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ آدھار کارڈ عمر کا ثبوت نہیں…
بچپن کی شادیوں کی روک تھام کے لیے عدالت سخت، لڑکے کی عمر کم از…
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر، فیصلہ کن مقابلے میں…
سابق وزیر پر سرکاری منظوریوں کے نام پر رقم وصول کرنے کا الزام لگایا گیا…