بین الاقوامی

Pakistan’s stance on Israel-Palestine conflict ‘is and will’ remain: مسئلہ فلسطین پر پاکستان نہ اپنے موقف کو تبدیل کرے گا اور ناہی کسی عرب ملک کی تقلید

پڑوسی ملک پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل- فلسطین تنازع پر پاکستان کا مؤقف ہمیشہ کی طرح وہی رہے گا، جو ماضی میں رہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ہماری پالیسی فلسطینی شہریوں کے حقوق سے منسلک ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جبر و ستم ہو رہا ہے، فلسطینیوں کا مسئلہ عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے، چاہتے ہیں فلسطینی عوام آزاد ریاست کے طور پر قائم ہو اور القدس فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل یا فلسطین سے متعلق پاکستان کی پوزیشن کل، آج اور مستقبل میں بھی وہی ہوگی، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے معاشی صورتحال میں بہتری کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کسی نے سوال پوچھا کہ مستقبل میں پاکستان اسرائیل سے تقلید کرے گا، فلسطین سے متعلق پاکستان کی جو پالیسی پہلے تھی وہی آج ہے اور آئندہ بھی ہوگی، اسرائیل کے حوالے سے ہماری پوزیشن میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے ہونے والے حملے روکنا افغان عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان، چین اور افغانستان کی سہہ فریقی ملاقات میں بھی افغانستان نے یہ عہدکیا تھا، افغانستان سے پاکستان پر حملے روکنے کی ذمہ داری افغان حکومت کی ہے، پچھلے چند ہفتوں میں دہشت گردی کے واقعات پر ہمیں ہی نہیں پوری دنیا کو تشویش ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago