بین الاقوامی

Pakistani MP calls Shehbaz Sharif a ‘Coward’: پاکستانی رکن پارلیمنٹ کا حملہ، وزیر اعظم شہباز شریف کو بتایا بزدل، کہا- مودی کا نام لینے کی ہمت نہیں

آپریشن سندور: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان پاکستان کی پارلیمنٹ میں ایک بڑی سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔ ایک پاکستانی رکن پارلیمنٹ نے اپنے ہی ملک کے وزیر اعظم پر شدید حملہ کرتے ہوئے انہیں ’بزدل‘ قرار دیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم کی حالت ایسی ہے کہ ان میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لینے کی بھی ہمت نہیں ہے۔

ایم پی نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کہا، ’’ہمارا وزیر اعظم اتنا خوفزدہ ہے کہ اسے مودی کا نام لینے میں بھی ڈر لگتا ہے۔ وہ عوام اور پارلیمنٹ کو کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اس وقت ملک کی فوج بھی حوصلے کھو چکی ہے اور حکمت عملی کے لحاظ سے کمزور نظر آ رہی ہے۔‘‘

اس بیان کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ مچ گیا۔ حکمراں جماعت کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ان ریمارکس کی شدید مذمت کی گئی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اسے حکومت کی ناکامی کی علامت قرار دیا۔

پاکستانی رکن پارلیمنٹ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان نے حال ہی میں ’آپریشن سندور‘ کے تحت دہشت گردوں کے کیمپوں پر اسٹرائیک کی ہے اور پاکستان عالمی فورمز پر گھرا ہوا ہے۔ ایسی صورتحال میں اندرونی بے چینی اور سیاسی عدم استحکام پاکستان کی پوزیشن کو مزید کمزور کر سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

6 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

7 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

7 hours ago