پاکستان میں اسکول بس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔
Pakistan School Bus Terror Attack: پاکستان میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ اس باردہشت گردوں نے اسکول بس کونشانہ بنایا ہے۔ بلوچستان کے کھوجدارمیں ہوئے حملے میں چاربچوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 38 دیگرزخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ایک خود کش کاربم حملہ آورنے ایک اسکول بس کونشانہ بنایا ہے۔
پاکستانی نیوزویب سائٹ ڈان کے مطابق، اسکول بس زیروپوائنٹ کے قریب تھی۔ زخمیوں کوقریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں شدید طورپرزخمی لوگوں کوکوئٹہ اورکراچی کے اسپتالوں کے لئے بھیجا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا، ”بچوں کونشانہ بنانے والے حملہ آوروں کوکسی بھی حال میں نہیں چھوڑا جائے گا۔”
ملک کے خلاف ہو رہی ہے سازش: محسن نقوی
پاکستان کے وزیرداخلہ نے ایکس پرایک پوسٹ شیئرکیا ہے۔ اس میں محسن نقوی نے حملے میں مارے گئے بچوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا، “دشمنوں نے معصوم بچوں کواپنا نشانہ بنایا، یہ حملہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، ملک کے اتحاد سے ہرسازش ناکام ہوگی۔”
بلوچستان سے متعلق چل رہی ہے کشیدگی
پاکستان میں بلوچستان سے متعلق کافی کشیدگی چل رہی ہے۔ وہ پاکستان سے الگ ہوکرالگ ملک بننا چاہتا ہے۔ بلوچستان میں کافی وقت سے علیحدگی پسند سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان چل رہی کشیدگی کے دوران بلوچستان کے جنگجوؤں نے پاکستانی فوج کونشانہ بھی بنایا تھا۔
دہشت گردی کا گڑھ ہے پاکستان
پاکستان دہشت گردی کا گڑھ رہا ہے اور وہ اسے ہندوستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے دہشت گردوں نے حال ہی میں جموں وکشمیر کے پہلگام میں حملہ کیا تھا۔ اس میں 26 سیاحوں کی جان گئی تھی۔ اب پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار بن رہا ہے۔ پاکستان میں اس سال کئی باردہشت گردانہ حملہ ہوچکا ہے۔
اس حساب سے اگر تقریباً 5 سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو تیار کی جائے تو…
تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…
ساحل کے والد نے صرف استاد کے خلاف ہی نہیں بلکہ فیکلٹی کے سینئر افسران…
اویسی نے حال ہی میں بھوپال میں منعقد اپنے پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ وہاں…
واقعے کے بعد سرکاری طبی مرکز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات پر بھی سوال…
پریم سنگھ کے پاس اس وقت تقریباً 6.3 کلوگرام سونا ہے، جسے وہ روزانہ پہن…