پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف۔ (فائل فوٹو)
ہندوستان اورپاکستان کے درمیان سیزفائرکا اعلان ہونے کے بعد بھی جموں وکشمیرمیں ہندوستانی فوج کا آپریشن سندورجاری ہے۔ جمعرات کی صبح ترال میں فوج نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔ اس سے پہلے 13 مئی کوبھی فوج نے شوپیاں میں تین دہشت گردوں کوہلاک کیا تھا۔ اس درمیان سرحد پارپاکستان میں وزیراعظم شہبازشریف بدھ کوسیالکوٹ واقع پسرورآرمی چھاؤنی پہنچے۔ یہاں انہوں نے ایک ڈرامے بازتقریرکی، جس میں وہی پرانی باتیں دوہرائیں اورپاکستان کی فوج کی بہادری کا راگ الاپا۔
شہبازشریف پاکستانی آرمی کی ٹوپی پہن کروہاں موجود ایک ٹینک پرچڑھے۔ یہیں سے انہوں نے اپنی تقریرکی۔ ان کی پیچھے ایک پوسٹرلگا تھا، جس میں ہندوستان کے ساتھ ہوئے جدوجہد کے بارے میں کچھ لکھا تھا۔ ٹینک پربھی پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف انگریزی میں لکھا تھا۔ اس دوران شہبازشریف کے ساتھ پاکستان کے فوجی سربراہ عاصم منیر، وزیردفاع خواجہ آصف اورہندوستانی فضائیہ کے سربراہ موجود تھے۔
ریٹائرہونے کے بعد کتاب لکھوں گا: شہباز شریف
شہبازشریف نے اپنی تقریرمیں پاکستانی فوج سے متعلق ڈینگیں ہانکتے ہوئے نظرآئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہم سے کئی گنا بڑا تھا، لیکن آپ نے ان کوبے زبان کردیا۔ اس دوران شہبازشریف نے انڈین اسٹرائیک سے ہوئے نقصان کا ذکرنہیں کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی فوج کی بہادری پرآنے والے دنوں میں کتابیں لکھی جائیں گی، اس پرریسرچ ہوگا۔ جنگ کے دوران میں نے ایک لمحے کے لئے بھی ان کے چہرے پرشکن نہیں دیکھی۔ اگرمجھے موقع ملا تو میں ریٹائر ہونے کے بعد اپنی کتاب لکھوں گا۔
پانی ہمارا حق ہے: شہباز شریف
اس دوران شہبازشریف نے ایک بارپھرہندوستان کو دھمکی دی۔ شہبازشریف نے کہا کہ اگرہندوستان نے پاکستان کا پانی بند کرنے کا سوچا بھی تووہ ریڈ لائن واقعی خون اورپانی ایک ساتھ نہیں بہے گا۔ پانی ہمارا حق ہے، وہ ہمارے جوان اپنی بہادری اورقربانیوں سے حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے آپریشن سندورلانچ کیا تھا۔ اس میں 100 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ اس کے بعد ہوئے فوجی جدوجہد میں پاکستانی فوج کے 40-30 افسران کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
پونے میٹرو لائن-3 کی سب سے خاص بات اس میں خواتین کی بڑی شمولیت ہے۔…
بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…
دندروا دھام مندر کی سب سے مشہور روایت ایک سنت کی بیماری سے جڑی ہوئی…
نشستوں کے حساب سے ریپبلکن پارٹی کو ایوانِ نمائندگان میں معمولی اکثریت حاصل ہے، جہاں…
گلین میکسویل نے ’دی فائنل ورڈ‘ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے…
ایران نے واضح اشارہ دیا ہے کہ اب اگلا قدم امریکہ کو اٹھانا ہے۔ تہران…