Pakistani World Terrorist Hafiz saeed Threat Video: اس وقت پاکستان کی اقتصادی حالت بے حد خراب اور تشویشناک صورتحال میں ہے۔ اس کے پیچھے کی وجہ تو بہت ساری ہے، لیکن جس ایک غلط چیز کے لئے پاکستان ہمیشہ سے بدنام رہا ہے، وہ ہے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لئے۔ ہندوستان میں ممبئی 26/11 دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید ہمیشہ سے ہندوستان کے لئے ناپاک ارادوں کی سازش کرنے میں لگا رہتا ہے۔ پاکستان نے اس دہشت گرد کو پناہ دے رکھی ہے۔ اب حال ہی میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ کھلے عام ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی دیتا ہوا نظرآرہا ہے۔
وزیراعظم مودی کو کھلی دھمکی
حافظ سعید کے ویڈیو میں وہ واضح طور پر دنیا کے سب سے مؤثرلیڈران میں شامل وزیراعظم مودی کو پاکستان کا پانی روکنے کے لئے سانس روکنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ وہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہا ہے کہ تم ڈھاکہ میں یونیورسٹی میں کھڑے ہو کر کہہ رہے ہو کہ تم نے پاکستان کو توڑا ہے۔ بنگلہ دیش بنایا ہے۔
حافظ سعید نے کہا کہ میں خاموش نہیں رہوں گا اور تمہاری (وزیر اعظم مودی) زبان کھینچ کر رہیں گے۔ حالانکہ اس ویڈیو کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ بات کون پاکستان کے کس جگہ سے بولی جارہی ہے، لیکن اتنا طے ہے کہ پاکستان کا دہشت گردی سے وابستہ اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔
پاکستان میں مسلسل ہو رہے ہیں حملے
حال ہی میں پاکستان کے ایک پروگرام میں ہندوستان کے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر شرکت کے لئے گئے تھے، جس میں انہوں نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کی بات کرتے ہوئے پاکستان میں کھلے عام گھوم رہے دہشت گردوں کے بارے میں ذکر بھی کیا تھا۔ گزشتہ سال 9 اپریل کو پاکستان کی ایک عدالت نے حافظ سعید کو سال 2008 میں ہوئے ممبئی حملے کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے 31 سال کی سزا سنائی تھی۔ پاکستان کو سال 2018 میں ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے باہر کیا گیا تھا، لیکن ایسی دھمکی آمیز ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پاکستان کے لئے بحران پیدا کرسکتا ہے۔
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…