بین الاقوامی

Lok Sabha Election 2024: وزیراعظم نریندر مودی پر برہم ہوا پاکستان، چوڑیاں پہنانے کے بیان پر کہہ دی یہ بات

نریندر مودی پاکستان: پاکستان نے وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان پر شدید اعتراض کا اظہار کیا ہے جس میں مودی نے کہا تھا کہ ہم پاکستان کو چوڑیاں پہنا دیں گے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارتی سیاست دان انتخابی ریلیوں کے دوران پاکستان کو گھسیٹنے سے گریز کرنا چاہئے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارتی لیڈر انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے قوم پرست جذبات کو بھڑکانے کا کام کرتے ہیں۔ ایسے میں ہندوستانی عوام میں پاکستان مخالف جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان نے کہا کہ یہ انتخابی حکمت عملی کا حصہ ہے لیکن یہ طریقہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے۔

ڈان میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا، ‘بھارتی لیڈران کو چاہئے کہ وہ ملکی انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو گھسیٹنا بند کرنا چاہئے۔ ہم حساس اور اسٹریٹجک معاملات میں احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی قیادت پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ اس مسئلے میں مداخلت کرے، کیونکہ یہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

پاکستان نے مودی کے بیان کو فرضی وطن پرستی کہا

پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران بھارتی لیڈران کے بار بار پاکستان مخالف بیانات بھارت کی انتہا پسند ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس طرح کی بیان بازی ہندوستانی لیڈروں کے تکبر اور فرضی وطن پرستی کی عکاسی کرتی ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بھارت کے لیڈر پاکستان کا نام لے کر انتخابات میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ دِن بَدِن ہوتی جارہی ہے دلچسپ، بھوجپوری اداکار پون سنگھ کے بعد ان کی ماں نے بھی داخل کیا پرچہ نامزدگی، جانئے بڑی وجہ

پی ایم مودی نے بہار میں دیا تھا چوڑیاں پہنانے کا بیان

درحقیقت حال ہی میں کشمیری لیڈر فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ پاکستان سے پی او کے واپس لینا اتنا آسان نہیں ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور اس نے چوڑیاں نہیں پہنی ہے۔ پی ایم مودی نے بہار کے مظفر پور میں ایک ریلی کے دوران اس بیان کا جواب دیا۔ مودی نے کہا کہ کانگریس اور اس کے اتحادی اپنے خوابوں میں بھی پاکستان کا ایٹمی بم دیکھتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہنی ہے، ارے اگر ہم کہیں کہ چوڑیاں نہیں پہنیں تو ہم انہیں پہنا دیں گے۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ پاکستان میں چوڑیاں بھی نہیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

13 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

15 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago