-بھارت ایکسپریس
Pakistan Army Chief on India: ہندوستان کا پڑوسی ملک پاکستان نئے سال 2024 کے موقع پر بھی ہندوستان کے خلاف نفرت پھیلانے کا کام کررہا ہے۔ پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیرنے نئے سال کے موقع پر کہا کہ ہم ہندوستانیوں کے ذریعہ غیرقانونی طریقے سے قبضہ کئے گئے جموں وکشمیرکے لوگوں کو ہمیں ظالم حکومت سے نجات دلائیں گے۔ ہم ان کے لئے دعا کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نئے سال میں ہم ان کی پریشانیوں کو کم کرپانے میں کامیاب رہیں گے۔
پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیرنے اپنے ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ نئے سال کی شروعات کرنے والے ہیں۔ پاکستان آرمی چیف کی کوشش رہے گی کہ ہم اپنے ملک کی سیکورٹی کے لئے مسلسل کام کرتے رہیں گے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سال 2023 بہت ہی پُرچیلنج سال رہا ہے، جواب ختم ہوچکا ہے۔ ہم نئے سال کے موقع پریہ دعا کرتے ہیں کہ آنے والا سال پاکستان کے لوگوں کے لئے اچھا ثابت ہو۔
پاکستان کو ہرا نہیں سکتا
پاکستان کے کارگزاروزیراعظم انوارالحق ککڑنے جمعرات (28 دسمبر) کواعلان کیا کہ نئے سال سے متعلق سبھی تقاریب پرپورے ملک میں پابندی عائد کردی جائے گی۔ پاکستان کی حکومت نے فلسطینیوں کے ساتھ اتحاد دکھانے کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا تھا۔ وہیں پاکستان کے آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی فوج قومی سلامتی اورترقی میں تعاون دینے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔ ہمیں پاکستان کے لوگوں کے تئیں اپنی غیرمتزلزل عزم پر فخر ہے۔ پاکستان کے جذبہ کوکوئی نہیں ہراسکتا۔
پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کا امریکہ دورہ
پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیرحال ہی میں امریکہ کے دورے پرگئے تھے۔ انہوں نے امریکہ میں افغانستان کے خلاف ایکشن لینے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے نمٹنے کے لئے مدد مانگی، لیکن انہیں امریکہ نے زیادہ اہمیت نہیں دی اورانہیں خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…