پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) میں بڑی ذمہ داری مل گئی ہے۔ 2025-26 کی مدت کے لیے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان نہ صرف طالبان پر پابندیوں سے متعلق 1988 کمیٹی کی صدارت کرے گا، بلکہ وہ انسداد دہشت گردی کمیٹی (Counter-Terrorism Committee) کا نائب صدر بھی ہوگا۔ ایجنسی کے مطابق، سلامتی کونسل کی معاون کمیٹیوں کی 2025 کی فہرست میں پاکستان کو یہ اہم عہدے دیے گئے ہیں۔طالبان پر پابندیوں سے متعلق 1988 کمیٹی ان افراد، گروہوں اور اداروں کے خلاف معاشی اثاثوں کو منجمد کرنے، سفری پابندیاں عائد کرنے اور ہتھیاروں کی روک تھام جیسے فیصلے کرے گی جو افغانستان کی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے جاتے ہیں۔ پاکستان اس کمیٹی کی قیادت کرے گا، جبکہ گیانا اور روس نائب صدور ہوں گے۔ اس کے علاوہ، پاکستان دو دیگر غیر رسمی ورکنگ گروپس، جیسے دستاویزات اور طریقہ کار سے متعلق سوالات اور عمومی پابندیوں کے مسائل پر بھی شریک صدارت کرے گا۔
اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی صدارت الجزائر کرے گا، جبکہ فرانس، روس اور پاکستان نائب صدور کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ، ڈنمارک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 ISIL اور القاعدہ پابندیوں کمیٹی کی صدارت کرے گا، جبکہ روس اور سیرا لیون نائب صدور ہوں گے۔ پاکستان کا یہ کردار ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ 2025-26 کے لیے 15 رکنی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے۔پاکستان نے یکم جنوری 2025 سے سلامتی کونسل میں دو سالہ غیر مستقل رکنیت حاصل کی ہے۔ اعلیٰ سفارت کار منیر اکرم کے مطابق، پاکستان عالمی چیلنجوں کے حل میں فعال کردار ادا کرے گا۔ 182 ووٹوں کے ساتھ منتخب ہونے والا یہ پاکستان کا آٹھواں دور ہے۔ آنے والے چیلنجوں میں دہشت گردی سے لڑائی اور امن کو فروغ دینا شامل ہے، جس کے لیے پاکستان اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائے گا۔
حالانکہ دہشت گردی کی پشت پناہی کیلئے عالمی سطح پر مشہور پاکستان کو انسداد دہشت گردی کمیٹی کی ذمہ داری ایک بڑا سوال پیدا کرتی ہے،لیکن یواین کا اپنا ضابطہ ہے جس کے تحت ہر سال دوسرے ممالک کو صدارت یا نائب صدر کی ذمہ داری مل جاتی ہے،البتہ اب جبکہ پاکستان کو یہ ذمہ داری مل رہی ہے تو پاکستان طالبان کے ساتھ کیا سلوک کرے گا، افغانستان کے حق میں فیصلہ کرے گا یا اپنے مفادات دیکھے گا یا پھر صرف کرسی پر بیٹھا رہے گا ،یہ سب ایسے سوالا ت ہیں جن کے جوابات وقت کے ساتھ مل جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
جنگ کے میدان میں غیر معمولی حوصلے اور زندہ رہنے کی شدید خواہش کی ایک…
چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سنیاکووا نے فائنل میں امریکہ کی ایشلین کروگر کو…
بارک اوباما کی ٹرمپ پر سخت تنقید: امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے اوہائیو…
اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے ایئر انڈیا گروپ کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔…
ہریدوار میں آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی ساون کے بعد اب نوراتری…
انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی…