بین الاقوامی

Pakistan: حاجی جان محمد بن گئے ہیں 60ویں بچے کے باپ، بیویوں کی خواہش جان کر رہ جائیں گے حیران

Sardar Haji Jan Mohammad 60th Child: پاکستان کے بلوچستان صوبہ میں سردار حاجی جان محمد (Sardar Haji Jan Mohammad) کے گھر میں 60ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بلوچستان صوبہ کی راجدھانی کوئٹہ کے سردار حاجی جان محمد کا دعویٰ کیا ہے کہ اتوار (یکم جنوری) کو ان کے یہاں 60ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ حاجی جان محمد نے بتایا کہ 60 بچوں میں سے پانچ بچوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ ان کے 55 بچے زندہ ہیں اور وہ تمام صحتمند ہیں۔ کوئٹہ میں رہنے والے جان محمد پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور اسی علاقے میں ان کا کلینک بھی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، جان محمد نے پہلی بار 1999 میں شادی کی تھی۔

60ویں بچے کی ہوئی ولادت

میڈیا رپورٹ کے مطابق، حاجی جان محمد نے کہا، ‘یہ اللہ کی رحمت ہے۔ وہ اپنے 60ویں بچے کی ولادت سے بہت خوش ہیں’۔ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنے 60 ویں بچے کا نام حاجی خوشحال خان رکھا ہے۔ جان محمد نے اب تک تین شادیاں کی ہیں۔ پہلی بار انہوں نے 1999 میں شادی کی تھی۔ پہلی بیوی سے پیدا ہوئی بیٹی کی موجودہ عمر 22 سال ہے، جن کا نام شگفتہ نسرین ہے۔

چوتھی شادی کرنے کا منصوبہ

سردار حاجی جان محمد نے چوتھی شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد چوتھی بار شادی کریں گے۔ انہوں نے کہا، ‘میں نے اپنے سبھی دوستوں سے کہا ہے کہ میری چوتھی شادی کے لئے لڑکی تلاش کرو۔ زندگی تیزی سے آگے بڑھتی جا رہی ہے، اس لئے چوتھی شادی کے لئے دعا کریں’۔ حاجی جان محمد نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور ان کی بیویاں اپنے گھر میں لڑکے سے زیادہ ایک لڑکی کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Pakistan: عمران خان کا حیران کن انکشاف، ‘ہاں، میں ایک پلے بوائے تھا’، سابق وزیر اعظم نے جنرل باجوا کی بولتی کر دی تھی بند

جان محمد چاہتے ہیں مزید بچے

50 سال کے سردار حاجی جان محمد نے مزید کہا کہ وہ اتنے بچے پیدا کرکے ہی نہیں رکیں گے۔ اگر اللہ نے چاہا تو ان کے گھر میں مزید بچوں کی ولادت ہوگی۔ ان کی بیویاں بھی یہی چاہتی ہیں۔ سردار جان محمد کوئٹہ شہر کے ایسٹرن بائی پاس کے پاس رہتے ہیں۔ وہ خود بتاتے ہیں کہ ان کا کوئی بڑا کاروبار نہیں ہے اور فیملی کے سبھی اراکین کا اخراجات کلینک سے ہی پورے ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی کئی بیٹیاں شادی کی عمر کے لائق ہوگئی ہیں، لیکن وہ انہیں ابھی مزید تعلیم یافتہ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

33 mins ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

41 mins ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

45 mins ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

1 hour ago