Italy Bus Accident: میتھین گیس سےچلنے والی بس منگل 3 اکتوبر کو اٹلی کے شہر وینس میں ایک پل سے گر گئی۔ پل سے گرنے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں دو بچوں اور غیر ملکیوں سمیت کل 21 افراد کی موت ہو گئی۔ 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔ شہر کے میئر Luigi Brugnaro نے فیس بک پر حادثے کی اطلاع دی۔
جب مسافروں سے بھری بس کیمپنگ گراؤنڈ کی طرف جا رہی تھی۔ رات تقریباً 7:30 بجے اوور پاس پر حادثہ پیش آیا۔۔ بس میسترے ضلع میں ریلوے لائنوں کے قریب گر گئی۔ بس میں فوراً آگ لگ گئ ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک حادثے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے۔ وینس کے سٹی کونسلر ریناٹو بوراسو نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 40 سالہ بس ڈرائیور حادثے سے قبل بیمار تھا۔
وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کیاتعزیت کا اظہار
وینس کے علاقے کے گورنر لوکا زائیا نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 21 ہے اور 20 سے زیادہ لوگ اسپتال میں داخل ہیں۔ لاشوں کی شناخت کے لیے کوششیں کی جارہی ہے ۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں نہ صرف اٹلی بلکہ کئی دوسرے ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں۔ اطالوی شہر میسترے اور مارگھیرا اضلاع کو جوڑنے والی ریلوے لائن پر بنے پل سے نیچےگرنے کے بعد بس میں آگ لگ گئی ۔
ملک کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے حادثے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، میں اس سانحے پر نظربنائے ر کھنے کے لئے میئر Luigi Brugnaro اور (ٹرانسپورٹ) وزیر میٹیو سالوینی سے رابطے میں ہوں۔
بس ریلوے ٹریک کے قریب 100 فٹ نیچے گری
اٹلی کے Il Corriere Della Sera اخبارکے مطابق رکاوٹ کو توڑنے کے بعد، بس پل سے نچے گری اور نیچے ریلوے پٹریوں کے قریب تقریباً 30 میٹر (100 فٹ) نیچے گر گئی۔ اس دوران بس کے بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی ۔
اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پیانٹیدوسی نے کہا کہ آگ بجلی کی تاروں کے زدمیں آنے کے بعد میتھین کی وجہ سے تیزی سے پھیلی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔
بھارت ایکسپریس
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…