بین الاقوامی

North Korea Kim Jong Un: شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کم جونگ اُن کس پر ہوئےناراض ، کہا موت کے گھاٹ اتار دوں گا

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے فوجی تنازع کی صورت میں اپنے دشمنوں کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے “موت کے گھاٹ اتارنے کی دھمکی دی ہے   سرکاری میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ کم نے یہ بات بدھ کو کم جونگ ال یونیورسٹی آف ملٹری اینڈ پولیٹکس کے دورے کے دوران کہی۔ کے سی این اے  کے مطابق، “کم نے کہا کہ اب جنگ کے لیے پہلے سے بہتر تیاری کرنے کا وقت ہے اور شمالی کوریا کو اس کے لیے مزید مضبوطی سے تیاری کرنی چاہیے۔”

کم نے یونیورسٹی کو نئی فوجی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی ہدایت کی۔ قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا اس سال ہتھیاروں کے تجربات میں تیزی لا رہا ہے۔ اس میں سمندر اور زمین سے کروز میزائلوں کی لانچنگ اور انتہائی بڑے متعدد راکٹ لانچروں سے فائرنگ کی مشقیں شامل ہیں۔

اس ماہ کے شروع میں، شمالی کوریا نے ایک نیا ہائپر سونک انٹرمیڈیٹ رینج بیلسٹک میزائل لانچ کیا تھا۔ جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس سے شمالی کوریا کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا پر “جنگی ہتھکنڈے” کر کے فوجی کشیدگی کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے کیونکہ اتحادیوں نے حالیہ مہینوں میں زیادہ تیز اور بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago