بین الاقوامی

No trust in ceasefire: جنگ بندی پر بھروسہ نہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ کا سخت انتباہ

تہران: ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ بندی پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی حملے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور جنگ بندی کے باوجود اپنی چوکسی میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔ ناصر زادہ نے یہ بات ترکی اور ملیشیا کے وزرائے دفاع کے ساتھ الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں جنگ اور عدم تحفظ نہیں چاہتا، لیکن اگر کوئی جارحیت کی گئی تو ہم اس کا فیصلہ کن اور کچلنے والا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

جنگ بندی پر نہیں کرتے بھروسہ

ترک وزیر دفاع یاسر گیلر سے بات کرتے ہوئے ناصر زادہ نے کہا کہ تہران جنگ بندی کی مدت اور اسرائیلی عزائم کے حوالے سے محتاط ہے: ہم جنگ بندی پر آنکھ بند کر کے اعتماد نہیں کرتے۔ اسی لیے ہم نے مختلف منظرناموں کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ کسی بھی نئی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔ ترکی کے وزیر دفاع نے البتہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جوہری مذاکرات کو ایک ایسے معاہدے پر ختم ہونا چاہیے جو نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہو۔

ملیشیا سے تعلقات پر اطمینان

ناصر زادہ نے ملیشیا کے وزیر دفاع محمد خالد سے بات چیت میں ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ملیشیا کا مثبت مؤقف ایران کے لیے حوصلہ افزا رہا۔ محمد خالد نے ایران کو ایک قابل اعتماد دوست ملک قرار دیا اور کہا: ہم جنگ کے لیے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور آغاز ہی سے اس حملے کی سخت مذمت کر چکے ہیں۔

کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا ایران

ایران کا یہ سخت مؤقف اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں اسرائیل اور مزاحمتی گروہوں کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہو چکی ہے۔ اگرچہ فریقین نے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، لیکن فضا میں ابھی بھی بے اعتمادی قائم ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ لڑائی کو طول دینا نہیں چاہتا، لیکن اپنی دفاعی تیاری میں کسی طرح کی غفلت یا نرمی برداشت نہیں کرے گا۔ یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ ایران سفارتی طور پر متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ دفاعی تیاری کے میدان میں بھی چوکنا ہے۔ خطے میں اگر جنگ بندی پائیدار نہ ہوئی تو ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے، خاص طور پر جب ایران واضح کر چکا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

8 hours ago