بین الاقوامی

Cooking Oil Factory Fire in Indonesia: انڈونیشیا کی ایک کوکنگ آئل فیکٹری میں شدید آتشزدگی، 9 افراد کی گئی جان، 4 لوگ ہوئے زخمی

جکارتہ: انڈونیشیا کے سب سے بڑے شہر جکارتہ کے قریب کوکنگ آئل فیکٹری میں شدید آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے ہفتہ کے روز یہ جانکاری دی۔ ادہم خالد کے مطابق جمعہ کے روز بیکاسی شہر کے ایک انڈسٹریل کمپلیکس میں آگ لگ گئی۔ خالد بیکاسی کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی میں تعمیر نو اور بحالی یونٹ کے انچارج ہیں۔

خالد نے خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ آتشزدگی میں نو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں میں سے زیادہ تر فیکٹری کے مزدور تھے۔ چوتھا زخمی فائر فائٹر ہے۔

خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، خالد نے کہا کہ آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے۔ انہوں نے دوبارہ آگ لگنے کے امکان کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا۔ جکارتہ کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ اگونگ پریمبوڈو نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کا اسپتال میں علاج کرایا جا رہا ہے۔

بتا دیں کہ اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ 30 مکانات کو خاک کرنے دینے والی آگ پر قابو پانے کے لیے 22 فائر ٹینڈرز اور 110 فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا، صبح تقریباً 7 بجے آگ بجھا دی گئی۔

اس واقعے سے مبینہ طور پر 10 بلین انڈونیشین روپیہ (تقریباً 640,000 ڈالر) کا مالی نقصان ہوا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

60 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

1 hour ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

2 hours ago